معیشت بحالی کے لیے حکومت کی مدد کریں گے: کور کمانڈرز

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں آج (سوموار) کو ہونے والی 258ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں معیشت، اندرونی سکیورٹی اور فوج کی آپریشنل تیاریاں موضوع گفتگو بنے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر جی ایچ کیو راولپنڈی میں 17 جولائی، 2023 کو ہونے والی والی 258ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کے دوران (آئی ایس پی آر/سکرین گریب)

پاکستان فوج کے کور کمانڈرز کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی مجموعی بہتری کے لیے معیشت کی بحالی پر حکومت پاکستان کے منصوبوں پر تمام ممکنہ تکنیکی اور انتظامی مدد دینے کا اعادہ کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں آج (سوموار) کو ہونے والی 258ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں معیشت، اندرونی سکیورٹی اور فوج کی آپریشنل تیاریاں موضوع گفتگو بنے۔

ملاقات کے بعد آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ’فورم کو حکومت کے معاشی بحالی منصوبے اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے دائرہ کار میں زراعت، آئی ٹی، کان کنی، معدنیات اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں فوج کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔‘

’شرکا نے پاکستانیوں کی بہتری کے مقصد سےمعاشی بحالی کے حکومتی منصوبے پر تمام ممکنہ تکنیکی اور انتظامی مدد دینے اور حکومت کے سٹریٹجک اقدامات کی پورے طریقے سے حمایت کا اعادہ کیا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فورم کو موجودہ اندرونی سکیورٹی صورت حال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ’کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو ہمسایہ ملک میں حاصل محفوظ ٹھکانوں، کارروائیوں کی آزادی اور جدید اسلحے تک رسائی وہ اہم عناصر ہیں جن سے پاکستان کی سکیورٹی صورت حال متاثر ہو رہی ہے۔‘

کچھ روز قبل اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندہ سہیل شاہین نے عرب نیوز کے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’ٹی ٹی پی افغانستان میں نہیں بلکہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہے، اگر وہ پاکستان کے اندر ہیں تو یہ ان کی ذمہ داری ہے، ہماری نہیں۔‘

پاکستان فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بھی فورم میں گفتگو ہوئی جس کے حوالے سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ’بامقصد تربیت ہماری پیشہ وارانہ صلاحیت کا طرہ رہا ہے اور ہمیں ہر وقت ملک کی سکیورٹی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان