کابل پریمیئر لیگ: ایک اوور میں 48 رنز کیسے بنے؟

کابل پریمیئر لیگ کے دوران افغان بیٹر صدیق اللہ نے ایک اوور میں سات چھکے لگا کر سب کو دنگ کر دیا۔

صدیق اللہ اٹل نے 56 گیندوں پر 118 رنز کی ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی (سکرین گریب، ٹوئٹر/ asdevender_bbc@)

افغانستان کے انٹرنیشنل کرکٹر صدیق اللہ اٹل نے کابل پریمیئر لیگ کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک اوور کے اندر 42 رنز بنا ڈالے۔

ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ٹی 20 اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس ہے، جنہوں نے 2011 میں آئی پی ایل کھیلتے ہوئے چھ گیندوں پر 37 رنز بنائے تھے۔ لیکن صدیق نے پانچ رنز کے فرق سے گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ ریکارڈ اس وقت بنا جب افغانستان کے مقامی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شاہین ہنٹرز ایوبی کرکٹ سٹیڈیم میں اباسین ڈیفینڈرز کے خلاف کھیل رہے تھے۔

سپنر عامر زازئی نے 19 ویں اوور میں جب اپنی پہلی گیند کی تو 21 سالہ آل راؤنڈر صدیق 76 رنز پر کر کھیل رہے تھے اور ان کی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا چکی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عامر زازئی اس میچ کے دوران تین اوورز میں 35 رنز دے کر ایک وکٹ لے چکے تھے۔ آخری اوور کی پہلی گیند پر ان کا پاؤں کریز سے باہر چلا گیا اور صدیق نے اس نو بال پر چھکا مار دیا۔

اگلی گیند وائیڈ ہوئی جو چار رنز کے لیے باؤنڈری سے باہر چلی گئی، یعنی عامر زازئی کی دو گیندوں پر 12 رنز بن چکے تھے لیکن اوور کی چھ کی چھ گیندیں ابھی باقی تھیں۔

صدیق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان تمام گیندوں پر چھکے مارے اور 56 گیندوں پر 118 رنز کی ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔

یہ کابل پریمیئر لیگ کا پہلا سیزن ہے اور اس کارنامے کو دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، لیکن یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہے۔

صدیق کی کارکردگی دیکھنے کے بعد کمنٹیٹر نے کہا، ’ناقابل یقین کارکردگی۔‘

شاہین ہنٹر چھ وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جواب میں اباسین ڈیفینڈرز نے 181 رنز بنائے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ