خلائی ادارے ناسا کے مطابق 27-26 اگست کو گرد حلقوں میں سیارہ زحل آسمان پر سورج کی عین مخالف سمت میں ہوگا کیوں کہ زمین کا مدار ان دونوں کے درمیان واقع ہے۔ زحل کی اس حالت کو ’اپوزیشن‘ کہا جاتا ہے۔
تصور کریں کہ آپ درمیان میں کھڑے ہیں اور آپ کے پیچھے زحل اور آپ کے سامنے سورج ہے۔
ویب سائٹ بلاگز ڈاٹ ناسا ڈاٹ جی او وی کے مطابق جہاں ہم موجود ہیں وہاں سے سورج کی روشنی زحل کو ’اپوزیشن‘ سے پہلے اور بعد کے ہفتوں میں آسمان میں بڑا اور روشن کر کے دکھائے گی۔ اس طرح آپ 26-27 اگست کو باآسانی زحل کو دیکھ سکیں گے۔
لیکن اگر آپ کا مقامی موسم کسی خاص دن آپ کے زحل کو دیکھنے کے لیے موافق نہیں تو فکر نہ کریں درحقیقت زحل فروری 2024 تک نظر آتا رہے گا۔
زحل زمین سے دور ترین سیارہ ہے جو 27 اگست کو غروب آفتاب کے وقت جنوب مشرقی افق پر ظاہر ہوگا۔
سورج طلوع ہونے تک پوری رات روشن زرد رنگ کے ’ستارے‘ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
کسی بصری آلے کی مدد کے بغیر زحل کا نظارہ
زحل زمین سے دور ترین سیارہ ہے جسے انسانی آنکھ سے آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ غروب آفتاب کے وقت جنوب مشرقی افق پر ظاہر ہوگا۔ سورج طلوع ہونے تک پوری رات روشن زرد رنگ کے ’سیارے‘ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
اگرچہ اس کی کسی بھی امتیازی خصوصیات کو نہیں دیکھا گا، مثال کے طور پر کسی آلے کی مدد کے بغیر زحل کے مشہور برفانی حلقے۔ سورج کی مخالف سمت میں زحل سب زیادہ روشن ہو گا۔ زمین سے 80 کروڑ میل دوری پر واقع سیارے کے معاملے میں یہ خاصا اچھا ہے۔
دوربین کا استعمال
دوربین کے ذریعے زحل کو دیکھنے سے اس کی سنہری رنگت مزید نمایاں ہو جائے گی۔
یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کی دوربین کتنی اچھی ہے۔ آپ زحل کے حلقوں کو کسی حد تک دیکھ سکتے ہیں۔ وہ اطراف میں نکلے ’کان‘ کی طرح دکھائی دے سکتے ہیں۔
تاریکی ہونے کی صورت میں دوربین کے ذریعے زحل کے سب سے بڑے چاند ٹائٹن کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ٹیلی سکوپ
جیسا کہ دوسرے اجرام فلکی کے معاملے میں یہ درست ہے کہ ٹیلی سکوپ کے استعمال سے کیا کیا اور کتنا دیکھنا ممکن ہو جاتا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
یہاں تک کہ ایک چھوٹی سی ٹیلی سکوپ کی مدد سے بھی آپ زحل کے حلقوں کو ان کی تفصیلات کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔
ان تمام سیاروں میں سے جن کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے بہت سے ماہرین فلکیات ہر ایک کو زندگی میں زحل کو دیکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
یہاں تک کہ ٹیلی سکوپ کی بدولت سیارے کو قریب سے دیکھنے کا عمل بھی ایک انوکھے تجربے کا سبب بن سکتا ہے۔
’اپوزیشن‘ کا مطلب ہے کہ زحل بڑا اور روشن نظر آتا ہے۔
اگلے ہفتے آپ کو چاند بڑا ہوتا ہوا نظر آئے گا جو 30 اگست 2023 کو سپر بلیو مون ہو گا۔
سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین کے قریب اور پورا روشن ہوتا ہے۔ اس طرح چاند تھوڑا سا بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔
بلیو مون ایک مہینے میں دوسرا مکمل چاند ہوتا ہے۔