امریکہ: میکڈونلڈز کی چٹنی پر جھگڑے میں 16 سالہ لڑکی قتل

پولیس کا کہنا ہے کہ لیگون کو صبح دو بجے کے قریب دو بار چاقو گھونپا گیا جس کے بعد انہیں ہاورڈ یونیورسٹی ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر والڈورف سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ نعیمہ لیگون (WUSA)

امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی کے میکڈونلڈز کے باہر کٹھی میٹھی چٹنی کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے میں ایک 16 سالہ لڑکی کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا گیا ہے۔

اتوار کی علی الصبح چودہویں سٹریٹ نیو یارک میں فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر کار میں بیٹھی امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر والڈورف سے تعلق رکھنے والی نعیمہ لیگون پر حملہ کیا گیا۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ وہ ان چار افراد کے ساتھ تھیں جنہوں نے ہاؤس پارٹی اور پھر میکڈونلڈز جانے سے پہلے تفریحی مرکز کا دورہ کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لیگون کو صبح دو بجے کے قریب دو بار چاقو گھونپا گیا جس کے بعد انہیں ہاورڈ یونیورسٹی ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

این بی سی واشنگٹن کی رپورٹ کے مطابق، میری لینڈ کے شہر والڈورف سے تعلق رکھنے والی ایک 16 سالہ مشتبہ لڑکی جائے وقوعہ سے ایک بلاک کے فاصلے پر ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جب انہیں گرفتار کیا گیا تو ان کے پاس ایک چاقو تھا۔

ایک جاسوس نے عدالت میں گواہی دی کہ یہ دونوں لڑکیاں ایک ساتھ میکڈونلڈز گئی تھیں، کھانے کا آرڈر دیا اور پھر ایک کار میں بیٹھ گئیں۔

ٹی وی چینل ڈبلیو یو ایس اے کی رپورٹ کے مطابق، جاسوس نے بتایا کہ اس کے بعد ان کے درمیان چٹنیوں کے آرڈر پر بحث ہوئی اور چاقو سے حملہ کیا گیا۔

عدالت میں پیشی کے دوران لڑکی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے دفاع میں قدم اٹھایا اور دعویٰ کیا کہ متاثرہ لڑکی اور دوسرے شخص نے انہیں پکڑا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جج نے حکم دیا کہ مقدمے کی سماعت تک اس لڑکی کو کم عمر بچوں کے ساتھ حراست میں رکھا جائے۔

ملزمہ پر سیکنڈ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے، جبکہ ارادہ قتل سے مسلح ہو کر حملہ، شدید حملہ، سنگین حملہ اور خطرناک ہتھیار رکھنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

لیگون والڈورف کے تھامس سٹون ہائی سکول میں زیرتعلیم تھیں۔

پرنسپل شنیف پرل نے اتوار کو والدین، عملے اور طلبہ کے نام ایک پیغام میں کہا کہ ’یہ ہماری سکول کمیونٹی کے لیے ایک دل دہلا دینے والا اور غمناک وقت ہے، نئے تعلیمی سال کے آغاز سے ایک دن پہلے (ایسی خبر دینا) تو دور کی بات، کوئی پرنسپل کبھی بھی نہیں چاہے گا کہ وہ ایسی خبر دے۔

لیگون کے اہل خانہ نے ڈبلیو یو ایس اے کو جاری کردہ ایک بیان میں لڑکی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

بیان میں کہا گیا: ’اس نقصان کے اثرات سے ہمارا خاندان، ہمارے دوست اور ہماری کمیونٹی متاثر ہوئی ہے۔

’نعیمہ کبھی بھی اپنا پروم یا گریجویشن نہیں دیکھ سکے گی۔ ہم  کالج سے ان کی گریجوایشن نہیں دیکھ سکیں گے، نہ ان کی شادی نہ ہی ان کے بچے دیکھ سکیں گے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ