پیمرا نے ڈراما سیریل ’حادثہ‘ پر پابندی عائد کر دی

پیمرا کے مطابق حادثہ‘ ڈراما پر ناظرین کی جانب سے پیمرا کمپلینٹ سیل اور سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آ رہا ہے۔

جیو انٹرٹینمینٹ پر نشر ہونے ڈرامے کی اب تک نو اقساط نشر ہو چکی ہیں (تصویر: ہر پل جیو فیس بُک)

پاکستان الیکڑانک میڈیا اتھارٹی (پیمرا) نے بدھ کو ڈراما سیریل حادثہ کے نشر ہونے پر فوری طور پابندی لگا دی ہے۔

جیو انٹرٹینمینٹ پر روزانہ کی بنیاد پر نشر ہونے والے ڈرامے حادثہ کو شکایات ملنے پر پیمرا نے پابندی لگاتے ہوئے معاملہ کونسل آف کملینٹ کو بھیج دیا ہے۔

پیمرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ بیرسٹر خدیجہ صدیقی نے بیرسٹر محمد احمد پنسوٹا کے ذریعے ڈراما حادثہ کے خلاف پیمرا آرڈینس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت کارروائی کرنے کی درخواست کی تھی۔

نوٹیفکیشن میں پیمرا نے بتایا کہ ’پیمرا کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے ذریعے اس ڈرامے سے متعلق کافی شکایات موصول ہوئی تھیں کہ ڈراما حادثہ، سیالکوٹ موٹروے پر ہونے والے حادثے پر مبنی ہے۔

لوگوں کی اس پر رائے ہے کہ یہ ڈراما متاثرہ کے صدمے کو مزید بڑھائے گا اور دنیا بھر میں پاکستان کا تاثر ایسا جائے گا کہ ملک خواتین کے لیے محفوظ نہیں۔‘

پیمرا میں درخواست گزار احمد پنسوٹا نے انڈیپنڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان سے موٹر وے ریپ کیس کی متاثرہ خاتون نے رابطہ کیا اور بتایا کہ ’یہ ڈراما میری کہانی پر بنایا گیا ہے اور اس سے پہلے مجھ سے اجازت بھی نہیں لی گئی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

احمد پنسوٹا کے مطابق اس ڈرامے کی وجہ سے متاثرہ خاتون صدمے میں ہیں۔

ڈرامے کی چوتھی قسط میں اسی طرح کے واقع کی منظر کشی کی گئی جیسا کہ موٹر وے ریپ کیس میں ہوا تھا۔

ڈراما حادثہ کا مرکزی کردار حدیقہ کیانی ادا کر رہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ خاقان شاہنواز، رومیسہ خان اور عبداللہ جاوید بھی ڈرامے کا حصہ ہیں۔

اس ڈرامے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ ’جب اس کردار کی مجھے پیشکش کی گئی تو میرا پہلا سوال تھا کہ یہ موٹروے ریپ کیس پر مبنی تو نہیں تو اس پر نفی میں جواب دیا گیا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹی وی