ایلون مسک کا ایکس کے ہر صارف سے فیس وصول کرنے پر غور

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ایکس اپنے پریمیم بلیو سروس صارفین کے لیے فی الحال آٹھ ڈالر سے کم ماہانہ فیس متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ایلون مسک 16 جون 2023 کو پیرس میں پورٹ ڈی ورسیلز نمائشی مرکز میں جدت اور سٹارٹ اپ کے لیے وقف ویوا ٹیکنالوجی کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے اشارہ کر رہے ہیں (روئٹرز)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اس سوشل نیٹ ورک پر بوٹس کا مقابلے کرنے کے لیے یہ پلیٹ فارم اپنے صارفین سے’ماہانہ چھوٹی سے رقم‘ وصول کرنے کا سوچ رہا ہے۔

جب سے مسک نے، ماضی میں ٹوئٹر کے نام سے مشہور، ایکس کو خریدا اس وقت سے اس میں بہت سی تبدیلیاں کی جا چکی ہیں۔

مسک نے پیر کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کے ساتھ براہ راست نشر کی گئی گفتگو کے دوران کہا، ’بوٹس کی بڑی فوجوں‘ کا مقابلہ کرنے کے لیے ’یہ پلیٹ فارم اپنے صارفین سے ایکس سسٹم استعمال کرنے کے عوض ایک چھوٹی سی ماہانہ رقم وصول کرے گا۔‘

تاہم ٹیسلا اور سپیس ایکس کے مالک نے یہ نہیں بتایا کہ ایکس صارفین سے کتنے پیسے وصول کیے جائیں گے اور انہیں کون سی اضافی خصوصیات تک رسائی ملے گی۔

نتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں ٹیسلا کے مالک نے کہا کہ فی الحال ایکس کے 55 کروڑ ’ماہانہ صارفین‘ ہیں، ہم روزانہ 10 سے 20 کروڑ پوسٹ لگاتے ہیں۔ مزید برآں ’چھوٹی سی رقم‘ شامل کرنے والی نئی تبدیلی بوٹس کی جانب سے درپیش خطرے سے نمٹنے کے لیے بھی ضروری ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ آیا 55 کروڑ صارفین کے اعداد و شمار میں بوٹس شامل ہیں یا نہیں اور اپنے صارفین کی بنیاد کا تخمینہ لگانے کے لیے استعمال کردہ میٹرک کے ساتھ موازنہ بھی نہیں کرنے دیا، جسے ’ایوریج مونیٹائزبل ڈیلی  ایکٹیو یوزرز‘ یا ایم ڈی اے یو کہا جاتا ہے۔

لیکن ٹیسلا کے سربراہ نے کہا کہ سبسکرپشن فیس سے بوٹس کے لیے اکاؤنٹ بنانا مزید مشکل ہو جائے گا کیوں کہ ہر بوٹ کو پلیٹ فارم پر اندراج کے لیے ایک نیا کریڈٹ کارڈ چاہیے ہو گا۔

مسک نے کہا، ’بوٹس کی بڑی فوجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مجھے ایک یہی راستہ سمجھ آتا ہے۔‘ 

انہوں نے وضاحت کیا، ’چونکہ ایک بوٹ کی لاگت پینی کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے– اسے ایک پینی کا دسواں حصہ کہہ لیں– لیکن اگر اسے چند ڈالر ادا کرنے پڑیں تو بھی بوٹس کی قیمت بہت زیادہ ہے۔‘

یہ پلیٹ فارم تاریخی طور پر بوٹس کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے  جدوجہد کرتا رہا ہے، کمپنی کے سابق سکیورٹی چیف پیٹر زاٹکو نے  گذشتہ سال امریکی کانگریس کو بتایا تھا کہ ٹوئٹر کو یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ سائٹ پر کتنے خودکار اکاؤنٹس ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حتی کہ  مسٹرمسک نے معاہدے ہونے سے قبل سوشل پلیٹ فارم کی خریداری سے پیچھے ہٹنے کی وجہ کے طور پر بھی بوٹس کا ہی حوالہ دیا تھا۔

انہوں نے اس سے پہلے بھی ٹویٹر استعمال کرنے کے لیے پیسے وصول کرنے کی بات کی تھی۔

اب ٹیسلا کے باس کا کہنا ہے کہ ری برانڈڈ ایکس اپنی پریمیم بلیو سروس کے صارفین سے وصول کی جانے والے آٹھ ڈالر ماہانہ فیس کے مقابلے میں ایک نئی ’ کم قیمت‘ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 مسٹر مسک اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ہونے والی بات چیت میں مصنوعی ذہانت کے ضابطے کے ساتھ ساتھ نفرت انگیز تقاریر اور ایکس پر یہودیوں کے خلاف تعصب جیسے موضوعات پر بھی بات چیت کی گئی۔

 گفتگو کے دوران مسک نے دعویٰ کیا کہ وہ ’سام دشمنی’ اور ’نفرت اور تنازعات کو فروغ دینے والی ہر چیز کے خلاف ہیں۔‘

ٹیسلا کے سربراہ نے کہا کہ آپ جانتے ہیں، ’میں کسی بھی گروپ پر حملہ کرنے کے خلاف ہوں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کون ہے۔‘

آن لائن سیفٹی ماہرین نے مسٹر مسک کے زیرکنٹرول سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے متعلق خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے اکاؤنٹس کو ’عام معافی‘ دے رہے ہیں جو نفرت انگیز تقاریر اور تشدد پر اکسانے کے الزام میں معطل کیے گئے تھے۔

ٹیسلا ٹائٹن کے زیرکنٹرول اس پلیٹ فارم نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کیا تھا جن پر 2021 کے کیپیٹل فسادات کے بعد پابندی عائد کردی گئی تھی، اس کے ساتھ ساتھ ریپبلکن مارجوری ٹیلر گرین اور نیو نازی ویب سائٹ کے بانی اینڈریو اینگلن کے پروفائلز کو بھی بحال کیا گیا تھا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی