امریکہ: دلہن کے دادا نے شادی کے لیے 40 سال تک پھول اگائے

دادا نے اپنے گھر کے باغ میں 40 سال تک سرخ رنگ کے پھولوں کی آبیاری کی۔

دلہن کیسی وڈورڈ نے ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں دادا باغ میں پھولوں کے درمیان کھڑے ہیں (کیسی وڈورڈ ٹک ٹاک سکرین گریب)

امریکہ میں اپنی پوتی کی شادی کی تقریب کو ذاتی باغ کے پھولوں سے سجانے کے دادا کے شوق کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس نے ناظرین کو ’رُلا دیا۔‘

ٹک ٹاکر کیسی وڈرڈ نے چار اکتوبر کو سوشل میڈیا پر ایک جذباتی ویڈیو پوسٹ کی جس میں لمبے تنے والے سرخ رنگ کے پھولوں کے گچھے دکھائی دے رہے ہیں۔ دادا نے 40 سال تک گھر کے سامنے والے باغ میں ان پھولوں کی آبیاری کی۔

 وڈرڈ نے ویڈیو میں پھولوں کے اردگرد کا سبزہ دکھایا اور ویڈیو کے نیچے لکھا کہ ’میرے دادا (94 سالہ) نے پھول اگائے اور تمام پھولوں کو میری شادی کے لیے محفوظ رکھا۔ پھول بہترین حالت میں تھے۔‘

میگزین ’انسائیڈر‘ سے بات کرتے ہوئے وڈرڈ نے دلی جذبات اور اپنے لیے ان کی اہمیت کے بارے میں کھل کر بات کی۔

خود کو ’ہارس گرل‘ کہنے والی لڑکی جنوبی انڈیانا میں پروان چڑھیں۔ وہ اپنا زیادہ تر فارغ وقت باہر گزارا کرتیں۔ جب ان کی شادی کی منصوبہ بندی کا وقت آیا تو وڈرڈ چاہتی تھیں کہ ان کے گھر کے قدرتی ماحول کو سادہ انداز میں تخلیق کیا جائے۔

انہوں نے جریدے کو بتایا: ’میں واقعی سادگی چاہتی تھی۔ ہم نے کھانا بھی بنایا۔ میں نے تمام پھول خود سجائے۔‘

وڈرڈ کا اپنے اہم دن پر کسی پھول فروش کو بلانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ ان کی شادی 30 ستمبر کو ہوئی۔ منصوبہ ہمیشہ یہ تھا کہ ان کے دادا کے اگائے پھولوں کو استعمال کیا جائے۔ ان کے اندازے کے مطابق یہ پھول 40 سال سے اگائے جا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے یہ پھول ہمیشہ سے ہمارے ہاں موجود تھے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اپنی ویڈیو میں گھڑ سواری کرنے والی لڑکی کو خاندان کے رکن کو پھول توڑتے دکھایا ہے۔ اس فوٹیج کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیے جانے کے بعد سے اب تک 59 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

نہ صرف ان کے دادا نے پھولوں کو کو محفوظ رکھا بلکہ وہ کسی کو بھی اس وقت تک انہیں چھونے نہیں دیتے تھے جب تک وڈرڈ انہیں چھو نہ لیتیں۔ خوش سے نہال دلہن اپنی شادی سے ایک ہفتہ پہلے دادا کے گھر گئیں تاکہ پھولوں کا انتخاب کر سکیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ’ہم نے بس ناشتہ کیا اور وقت نکال کر تمام پھولوں کو ایک ساتھ کاٹ دیا۔ میں انہیں (دادا) اور پھولوں اور اس صبح کو ایک ساتھ یاد کرنا چاہتی تھی کیوں کہ مجھے علم تھا کہ یہ میرے لیے انتہائی خاص ہونے جا رہا ہے۔‘

ویڈیو دیکھنے والے جذباتی ناثرین نے ٹک ٹاک پر وڈرڈ کے تبصرے والے سیکشن میں ان کے دادا کے لیے پیارے بھرے خراج تحسین اور دادا کے ساتھ تعلق کو سراہا۔

ٹک ٹاک کے ایک صارف نے لکھا: ’فوری آنسو۔ کتنا خوبصورت اور حیران کن۔ کیا تحفہ ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ (دادا) آپ کو انہیں (پھول اٹھائے ہوئے) دیکھ سکتے تھے۔‘

ایک پرجوش مداح کا کہنا تھا کہ ’یہ سب سے اچھی باتوں میں سے ایک ہے جو میں نے دیکھی ہے۔‘ جب کہ ایک اور مداح نے مزید کہا کہ ’یہ واقعی کچھ خاص ہے۔‘

دریں اثنا خاندان کو جاننے والے فالور نے اعتراف کیا کہ ’میں بچپن سے ہی آپ کے دادا کے گھر سے متاثر رہا ہوں۔ جب میں نے انہیں اپنے صحن میں کام کرتے دیکھا تو وہ ہمیشہ مجھے مسکرانے پر مجبور کیا وہ پیاری شخصیت ہیں۔‘

سوشل میڈیا پر ابتدائی پوسٹ کرنے والے اور اب خاتون کے خاوند ٹائلر وڈرڈ نے اپنی بیوی کے گھڑ سواری کے شوق کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی استقبالیہ تقریب میں ہارس شو کروانا چاہتے تھے۔ خوش وخرم جوڑے کی ملاقات تین سال قبل انڈیانا سٹیٹ چیمپیئن شپ ہارس شو بیرل ریس کے مقابلے میں ہوئی۔ اس لیے ہارس شو کا اہتمام ان کے لیے ٹھیک تھا۔

وڈرڈ نے انسائیڈر کو بتایا کہ ’میرے لیے یہ اہم تھا کہ یہ خرچے اور مشکل ہونے کے اعتبار سے ہاتھ سے نہ نکلے۔ بہت سے لوگوں کے نزدیک یہ پاگل پن تھا۔‘

تقریب کے تمام مہمانوں کو بعد میں استقبالیے میں مدعو کیا گیا۔ وہ لوگ جو موقعے پر موجود نہیں تھے وہ بھی ہارس شو سے لطف اندوز ہوسکتے تھے۔

وڈرڈ کے بقول: ’آپ کو دعوت کی ضرورت نہیں تھی۔ یہ کسی کے لیے بھی کھلا تھا کہ وہ اسے دیکھ سکے اور ہمارا حوصلہ بڑھا سکے۔

دی انڈپینڈنٹ نے تبصرے کے لیے وڈرڈ سے رابطہ کیا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا