حیدر آباد کا پھولوں کا گاؤں

زرعی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے حیدر آباد کے شاہ زیب پہنور 30 ایکڑ پر نجی فارم بنا رہے ہیں جہاں پھول، پھلوں کے درخت، مصنوعی جھیل اور ہٹس مہیا ہوں گے۔

سندھ کے شہر حیدرآباد سے کچھ فاصلے پر واقع نیو حیدرآباد سٹی سے متعصل ایم ایچ پہنور فروٹ فارم پر فلاور ولیج قائم کیا جارہا ہے۔  

فلاور ولیج کا منصوبہ بنانے والے ایم ایچ پنہور فارم کے مالک شاہ زیب پہنور نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایم ایچ پنہور فارم پر پہلے سے موجود آم اور کیلے کے باغات کے علاوہ آٹھ مختلف اقسام کے پھول بشمول چنبیلی، ٹیوب روز، ٹیولپ اور دیگر پھول لگائے جارہے ہیں۔  

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے مطابق: ’تیس ایکڑ پر بنائے جانے والے اس فلاور ولیج میں ہم نے اب تک دس ایکڑ پر سرخ گلاب لگا دیے ہیں۔ اس کے علاوہ اس فارم کے درمیاں تین ایکڑ پر جھیل بھی بنادی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیاحت کے فروغ کے لیے یہ منصوبہ اگلے سال تک مکمل ہو جائے گا۔

شاہ زیب پہنور کے مطابق جدید دور میں شہروں میں آلودگی میں اضافے کے ساتھ زندگی بہت مصروف اور تیز ہوگئی ہے، اس لیے لوگوں کو فطرت سے قریب تر دیہات کی زندگی کا لطف لینے کے لیے یہ منصوبہ بنایا گیا ہے۔ 

نجی طور پر جاری اس منصونے کو ایگری ٹورزم کا حصہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سیاحوں کے لیے ہٹس اور جھیل میں کشتی رانی اور مچھلی پکڑنے کے انتظامات بھی کیے جائیں گے۔ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا