'سفید گیندا کراچی والوں کے لیے ایک تحفے سے کم نہیں'  

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کی بلدیہ عظمیٰ کے ذیلی ادارے محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کی جانب سے  تین روزہ 'کراچی میری گولڈ فیسٹیول' کا انعقاد کل فریئر ہال کے باغ جناح میں منعقد ہوا۔  

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کی بلدیہ عظمیٰ کے ذیلی ادارے محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کی جانب سے  تین روزہ 'کراچی میری گولڈ فیسٹیول' کا انعقاد کل فریئر ہال کے باغ جناح میں منعقد ہوا۔  

اس فیسٹیول میں مختلف رنگوں کے گیندے کے پھول بڑے تعداد میں رکھے گئے ہیں۔ مگر نمائش کے ایک سٹال پر منفرد سفید گیندے کے چند پھول رکھے گئے ہیں۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر میں گزشتہ 32 سالوں سے مالی کا کام کرنے والے محمد عرفان کے مطابق گیندے کے سفید رنگ کے پھول منفرد قسم کے پھول ہیں جو اس سے پہلے کراچی میں نہیں لائے گئے۔ یہ پہلا موقع کہ اس رنگ کے منفرد پھول کراچی والوں کو دکھانے کے لیے لائے گئے ہیں۔  

 محمد عرفان نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا: 'اس سفید گیندے کے پھولوں کے بیج پاکستان میں موجود نہیں ہیں۔ ہم نے یہ چند بیج باہر سے منگوائے ہیں۔اس کے بیج دسمبر میں لگائے جاتے ہیں، جس کے پھول جنوری میں نکل آتے ہیں اور فروری میں ختم ہوجاتے ہیں۔ اس منفرد پھول کی زندگی صرف دو ماہ ہے'۔ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ماحولیات