امریکہ: شارک نے کسی نر کے بغیر بچے کو جنم دے دیا

امریکہ کے ایک چڑیا گھر میں مادہ شارک نے گذشتہ چار سال میں کسی نر شارک سے تعلق قائم نہ ہونے کے باوجود بچے کو جنم دیا ہے۔

ایپولٹ شارک نیوگنی کے جنوبی ساحل سے لے کر آسٹریلیا کے شمالی ساحل تک گرم اور نسبتاً کم گہرے پانیوں میں پائی جاتی ہیں(Andy Lewis / Lizard Island Field Guide)

امریکہ کے ایک چڑیا گھر میں مادہ شارک نے گذشتہ چار سال میں کسی نر شارک سے تعلق قائم نہ ہونے کے باوجود بچے کو جنم دیا ہے۔

یہ دوسرا موقع ہے جب کسی شارک مچھلی نے اس انداز میں بچے کو جنم دیا، جسے عام طور پر چڑیا گھر میں رہتے ہوئے ’کنواری پیدائش‘ کہا جاتا ہے۔

ریاست الینوائے کے بروک فیلڈ چڑیا گھر نے فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’شارک مچھلیاں انڈے دے کر افزائش نسل کرتی ہیں لیکن سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بے بی شارک افزائش کے لیے نر شارک کی ضرورت کے بغیر پیدا ہو گئی۔‘

مادہ اور نر کے درمیان ملاپ کے بغیر بچے کو جنم دینے کے عمل نے، جسے پارتھینوجینیسس کے نام سے جانا جاتا ہے، گذشتہ دو دہائیوں میں سائنس دانوں کو حیران کر دیا ہے۔

حالیہ برسوں میں جنگل اور چڑیا گھر دونوں جگہ بہت سے جانوروں کے پارتھینوجینیس کے عمل سے گزرنے کو دستاویزی شکل دی گئی ہے۔

ان جانوروں میں پرندے، رینگنے والے جانور، جو پرندوں میں شامل نہیں، سانپ اور چھپکلیاں شامل ہیں۔ شارک مچھلیوں جیسے پیچیدہ ریڑھ کی ہڈی والے جانوروں کے معاملے میں اس طرح کی کنواری پیدائش نسبتاً منفرد عمل ہے۔

ایپولٹ شارک (جن کے سر کے قریب مخصوص نشان ہوتا ہے) رات کو جاگتی ہیں۔ یہ مچھلیاں نیوگنی کے جنوبی ساحل سے لے کر آسٹریلیا کے شمالی ساحل تک گرم اور نسبتاً کم گہرے پانیوں میں پائی جاتی ہیں۔

مکمل بالغ ہونے کے بعد ان کی لمبائی تقریباً ڈھائی سے تین فٹ تک پہنچ سکتی ہے۔ وہ کم آکسیجن والے ماحول میں زندہ رہ سکتی ہیں۔

انہیں کبھی کبھی پروں کا استعمال کرتے ہوئے زمین پر مختصر فاصلے تک ’پیدل چلنے‘ کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

23 اگست کو بروک فیلڈ چڑیا گھر ان دو چڑیا گھروں میں سے ایک بن گیا جہاں اس طرح کے جنسی عمل کے بغیر ایپولیٹ شارک کے بچے کی کامیابی سے افزائش ہوئی۔

بالغ مادہ شارک تین سال کی عمر میں جنسی پختگی تک پہنچی اور اس وقت اس کی عمر صرف سات سال تھی جب اس نے انڈے دینا شروع کیا۔

چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ 2019 میں بروک فیلڈ چڑیا گھر پہنچنے کے بعد سے اسے کسی نر شارک کے ساتھ نہیں رکھا گیا۔

چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ شارک نے ہر ماہ دو سے چار انڈے دینا شروع کیے جن میں سے ایک زرخیز تھا اور پانچ ماہ تک حرارت پہنچانے کے بعد اس میں ایک بچہ نکلا۔

بروک فیلڈ چڑیا گھر میں جانوروں کی دیکھ بھال کے ماہر مائیک مزیلس نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارا شارک مچھلی کا بچہ باریک کٹی ہوئی کیپلن مچھلیاں، سکوئڈ مچھلیوں کے ٹینٹکلز کا قیمہ اور دیگر باریک کٹی ہوئی سمندری غذا کھا رہا ہے۔ ہم منتظر ہیں کہ چڑیا گھر آنے والے لوگ اسے دیکھیں۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سائنس