خلاف ورزی سوئٹزر لینڈ میں، چالان پشاور میں

ایک غیرمعمولی اقدام کے طور پر سوئٹزر لینڈ کے حکام نے پشاور کے ایک نوجوان کو چالان بھیج دیا

چالان کی تصویر

سوئٹزر لینڈ کی پولیس نے جمیعت علماء اسلام ف پشاور کے رہنما ارباب فاروق جان کو سوئٹزر لینڈ میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان ان کی پشاور میں رہائش گاہ پر بھیج دیا۔

چالان میں لکھا گیا ہے کہ پچھلے سال مئی کے مہینے میں انہوں نے سوئٹزلینڈ میں دوران ڈرائیونگ حد رفتار کی خلاف ورزی کی تھی جس کی وجہ سے ان کو اٹھارہ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا تھا لیکن انہوں نے چالان فیس ابھی تک ادا نہیں کی ہے۔

فاروق جان کو پہلا خط سوئٹزرلینڈ پولیس کی جانب سے ستمبر 2018 میں ملا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ 20 دن کے اندر جرمانہ ادا کیا جائے جبکہ دوسرا خط جنوری 2019 ملا تھا جس میں جرمانہ سمیت تاخیر سے ادائیگی پر جرمانہ بھی جمع کرانے کو کہا گیا ہے۔

ان کو اب 47 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

جمیعت علما اسلام کے راہنما فاروق جان نے نامہ نگار اظہارللہ کو بتایا کہ وہ پچھلے سال مئی اور جون کے مہینے میں یورپ گئے تھے اور وہاں پر کرائے پر گاڑی لی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اٹلی کے ایک روڈ پر سفر کر رہے تھے تو حد رفتارسے تجاوز کر گئے لیکن انہیں جرمانہ اور چالان کا کوئی پتہ نہیں چلا تھا۔

”وہاں پر پولیس روڈ پر موجود نہیں ہوتی بلکہ کمپیوٹرائزڈ چالان کا نظام موجود ہے اور یہی وجہ ہے مجھے چالان بھرنے کی اطلاع نہیں ملی تھی۔”

انہوں نے بتایا کہ جب انہیں پہلا خط ملا تو انہوں نے سوئس پولیس کو ای میل کرکے بتایا کہ انہیں کچھ وقت دیں کیونکہ پاکستان سے جرمانہ جمع کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔

”میں نے سوئزرلینڈ میں کچھ دوستوں سے بات کی ہے اور وہ میری جگہ جرمانہ بھر دیں گے۔”

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی نئی نسل