مجھے ڈسلیکسیا ہے، لوگ سوچتے تھے یہ احمق آدمی ہے: سنی دیول

سنی دیول نے دی انڈیا ایکپریس کو دیے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہیں چھوٹی عمر سے ہی سیکھنے کی صلاحیت میں کمی اور سیٹ پر لائنز یاد کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

بالی وڈ اداکار سنی دیول کی سالگرہ کے موقع پر 19 اکتوبر 2023 کو لی گئی تصویر (اے ایف پی)

بالی وڈ اداکار اور حال ہی میں ’غدر ٹو‘ سے دوبارہ خبروں میں آنے والے سنی دیول نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کافی عرصے سے ڈسلیکسیا (dyslexia) نامی بیماری سے لڑ رہے ہیں۔

سنی دیول نے دی انڈیا ایکپریس کو دیے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہیں چھوٹی عمر سے ہی سیکھنے کی صلاحیت میں کمی اور سیٹ پر لائنز یاد کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ ٹھیک طرح سے پڑھ یا لکھ نہیں سکتے جس کی وجہ سے انہیں سکول میں پڑھائی کے دوران بھی مشکلات درپیش رہیں۔

’پہلے ہم نہیں جانتے تھے کہ یہ (ڈسلیکسیا) کیا ہے اور لوگ سوچتے تھے کہ یہ ایک احمق آدمی ہے۔‘

ڈسلیکسیا نامی بیماری میں عام طور پر الفاظ پڑھنے، پہچاننے، سمجھنے، یاد رکھنے اور لکھنے میں مشکلات ہوتی ہیں۔

سنی دیول کہتے ہیں کہ سیٹ پر وہ کیمرے کے سامنے جانے سے پہلے کئی بار اپنی لائنز دہراتے تھے۔

’میں ہمیشہ ہندی میں اپنے ڈائیلاگز لیتا ہوں، اور اسے پڑھنے میں بھی اپنا وقت لیتا ہوں۔ کئی بار پڑھنے کے بعد میں انہیں اپنا بنا لیتا ہوں، اور یہ اس حصے کے لیے میری تیاری ہوتی ہے۔‘

رواں سال کے آغاز میں رنویر الہبادیا سے بات کرتے ہوئے سنی دیول نے یہ بھی بتایا تھا کہ پڑھائی کے دوران اچھے نمبر حاصل نہ کرنے پر کس طرح انہیں ’تھپٹر‘ بھی کھانے پڑتے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا تھا کہ ’اس وقت ہمیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ اس کا کیا مطلب ہے! تھپڑ پڑتے ہیں، احمق ہے، پڑھائی نہیں آتی۔‘

’ابھی بھی جہاں پڑھائی کی بات آتی ہے، تو بعض اوقات الفاظ بےترتیب لگتے ہیں۔ اکثر لوگ کہتے ہیں کہ ٹیلی پرامپٹر استعمال کریں لیکن میں انکار کر دیتا ہوں! میں کہتا ہوں کہ آپ مجھے بتائیں کہ کیا کہنا ہے، میں اسے کہنے کی کوشش کروں گا۔‘

سنی دیول کی نئی فلم 2023 میں ہندی فلوں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری انیل شرما کی تھی جبکہ امیشا پٹیل بھی اس فلم کا حصہ تھیں۔

یہ فلم 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم غدر- ایک پریم کتھا کا سیکوئل ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم