شاہ چارلس سوم میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے: بکنگھم پیلس

بکنگھم پیلس کے مطابق برطانیہ کے شاہ چارلس میں کینسر کی ایک قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔

برطانیہ کے شاہ چارلس 29 جنوری، 2024 کو علاج کے بعد لندن کلینک سے روانہ ہو رہے ہیں (روئٹرز)

بکنگھم پیلس نے پیر کو ایک بیان میں انکشاف کیا کہ برطانیہ کے شاہ چارلس سوم میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ شاہ چارلس کے ایک بڑھی ہوئی غدود کے علاج کے دوران ایک باعث تشویش چیز سامنے آئی تھی، جس کے بعد کیے جانے والے ٹیسٹ میں کینسر کی ایک قسم کی تشخیص ہوئی۔

بیان کے مطابق: ’شاہ چارلس کا علاج شروع کر دیا گیا ہے جس کے لیے ڈاکٹرز نے انہیں اپنی عوامی ذمہ داریوں کو ملتوی کرنے کا مشورہ دیا۔ اس تمام عرصے کے دوران شاہ سرکاری امور انجام دیتے رہیں گے۔ُ

بیان میں کہا گیا کہ شاہ چارلس نے اپنی تشخیص کے بارے میں بتانے کا فیصلہ افواہوں کو روکنے اور اس امید کے ساتھ کیا کہ اس سے ان تمام لوگوں کو آگاہی ہو جو دنیا بھر میں کینسر سے لڑ رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 75 سالہ شاہ چارلس نے گذشتہ ماہ بڑھی ہوئی غدود کے علاج کے دوران تین راتیں ہسپتال میں گزاری تھیں۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا کہ وہ شاہ چارلس کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ کچھ ہی وقت میں پوری طاقت کے ساتھ واپس آ جائیں گے اور میں جانتا ہوں کہ پورا ملک ان کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہے۔‘

حزب اختلاف لیبر پارٹی کے رہنما کیئر سٹارمر نے بھی ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں جلد مکمل صحت میں واپس دیکھنے کے منتظر ہیں۔

امریکہ کے محکمہ خارجہ نے اس موقعے پر کہا کہ ’ہمارے خیالات بادشاہ اور اس کے خاندان کے ساتھ ہیں۔‘

روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شہزادہ چارلس کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری نے کینسر کی تشخیص کے بعد اپنے والد سے بات کی ہے اور وہ آنے والے دنوں میں ان سے ملنے کے لیے برطانیہ جائیں گے۔

ہیری 2020 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کے بعد اپنی امریکی اہلیہ میگھن اور دو بچوں کے ساتھ کیلیفورنیا میں رہتے ہیں۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ