شہباز شریف متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے: دفتر خارجہ

پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ کابینہ کے اہم وزرا بھی ہوں گے۔

یو اے ای کی وزارت صدارتی امور کی طرف سے 30 اپریل 2022 کو جاری کی گئی ایک ہینڈ آؤٹ تصویر میں متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نہیان (دائیں) کو خلیجی امارات میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف (بائیں) سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (فائل/اے ایف پی)

پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف جمعرات 23 مئی کو اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات جائیں گے۔

وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ کابینہ کے اہم وزرا بھی ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کے دوران وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں جس میں توجہ کا مرکز دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری رہیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کی کارباری شخصیات، مالیاتی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اس سے قبل شہباز شریف نے اپنے گذشتہ دور حکومت میں بطور وزیر اعظم جنوری 2023 میں بھی متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا۔

اس دورے کے بعد متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے پاکستان کے لیے قرض میں توسیع اور ایک ارب ڈالر کے نئے قرض پر اتفاق کیا تھا۔

رواں سال اپریل میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے حکام نے کراچی کی بندرگاہ پر یو اے ای کے تعاون سے ’کراچی گیٹ وے ٹرمینل پاکستان‘ کا سنگ بنیاد رکھا تھا، جسے پاکستانی حکام اور تجزیہ کاروں نے بحری تجارت کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس ٹرمینل کی وجہ سے عالمی سطح پر کراچی پورٹ کی ساکھ میں اضافہ ہو گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان