پرنسس آف ویلز شہزادی کیٹ مڈلٹن برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی سالگرہ منانے کے لیے ’ٹروپنگ دی کلر‘ تقریب میں شرکت کے لیے ہفتے کو چھ ماہ میں پہلی بار عوامی طور پر سامنے آئیں۔
اس موقعے پر شہزادی کیٹ شاہ چارلس کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہوئے بلند حوصلہ نظر آئیں جب کہ ولی عہد شہزادہ ولیم اور ان کے تینوں بچے روایتی فلائی پاسٹ دیکھنے بکنگھم پیلس کی بالکونی میں شہزادی کیٹ کی حمایت کرتے دکھائی دیے۔
اپنی گاڑی سے نکلتے ہوئے شہزادی اپنی پہلی جھلک سے ہی مسکراہٹیں بکھیرتیں اور ہاتھ ہلاتی نظر آئیں۔
42 سالہ کیٹ نے رواں سال مارچ میں یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ سرطان کے علاج کے لیے کیموتھراپی سے گزر رہی ہے جس کی تشخیص جنوری میں پیٹ کی سرجری کے بعد ہوئی تھی۔
کئی ماہ بعد آخر کار جب شہزادی کیٹ ہفتے کو روایتی ریڈ ایروز فلائی پاسٹ کے وقت شاہ چارلس اور ملکہ کے پیچھے سے ظاہر ہوئیں تو عوام نے انہیں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور سیٹیاں بجائیں۔
شہزادی کیٹ پرجوش موڈ میں نمودار ہوئی اور ایک موقعے پر انہوں نے شاہ چارلس کے کان میں کچھ ایسی سرگوشی کی جس پر وہ قہقہہ لگانے پر مجبور ہو گئے۔
ڈیوک آف ویلنگٹن کے سابق دفتر کی کھڑکی پر موجود شہزادی نے جب مارچ کے دوران سکاٹس گارڈز کے ’ہائی لینڈ لیڈی‘ گانے کی دھن پر اپنے صاحبزادے شہزادہ لوئس کو ناچتے دیکھا تو وہ اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکی۔
تقریب صبح 10 بجے شروع ہوئی، کار کی دھند زدہ کھڑکی سے باہر دیکھتے ہوئے شہزادی ابتدا میں کچھ پریشان دکھائی دے رہی تھیں۔ اس موقعے پر لندن کی مال روڈ پر بارش ہوئی جہاں لوگ شاہی خاندان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے گھنٹوں انتظار کر رہے تھے۔
بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کردہ بیک سٹیج فوٹیج ویڈیو میں کیٹ کو اس وقت شہزادی شارلٹ کے بالوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب وہ بگھی کا انتظار کر رہے تھے، شہزادہ ولیم ان کے ساتھ نہیں تھے اور وہ اپنے والد کے پیچھے گھوڑے کی پیٹھ پر سوار سفر کر رہے تھے۔
خود پروسٹیٹ کینسر کے حیران کر دینے والی تشخیص کے اثرات سے نمٹتے ہوئے شاہ چارلس روایت کے مطابق گھوڑے کی پیٹھ پر سوار ہونے سے قاصر تھے اس لیے انہوں نے اپنی اہلیہ ملکہ کمیلا کے ساتھ ایک آرام دہ بگھی میں سواری کو ترجیح دی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
شہزادی کیٹ نے اس موقعے پر فلپ ٹریسی کی سفید جالی دار ہیٹ اور ڈیزائنر جینی پیکہم کا بلیک ڈیٹیل کے ساتھ سفید لباس زیب تن کیا۔ وہ آخری بار اس لباس میں مئی 2023 میں بادشاہ کی تاجپوشی کے دوران بھی نظر آئی تھیں۔
آخری لمحات کے اعلان تک یہ واضح نہیں تھا کہ شہزادی کیٹ ٹروپنگ دی کلر ایونٹ میں شرکت کریں گی۔
جمعے کو جاری کردہ ایک واضح بیان میں شیزادی کیٹ نے اپنے کینسر کے سفر کا خاکہ پیش کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ ’اچھے دن اور برے دنوں‘ کا سامنا کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں ابھی مشکلات سے باہر نہیں نکلی۔‘
شہزادی کیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ’گذشتہ دو مہینوں میں مجھے حمایت اور حوصلہ افزائی کے بے شمار پیغامات ملے۔ اس سے مجھے اور ولیم کو بہت حوصلہ ملا اور اس سے ہم دونوں کو کچھ مشکل وقتوں میں مدد ملی۔‘
انہوں نے مزید کہا: ’میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ اس ہفتے شاہ برطانیہ کی برتھ ڈے پریڈ میں شرکت کی منتظر ہوں اور موسم گرما میں کچھ عوامی مصروفیات میں شامل ہونے کی امید کر رہی ہوں لیکن یہ جانتے ہوئے کہ میں ابھی مشکلات سے باہر نہیں آئی ہوں۔ میں صبر کرنا، خاص طور پر اس غیر یقینی صورت حال کے بارے میں سیکھ رہی ہوں۔ ہر آنے والے دن کو جی رہی ہوں۔ میں اپنے جسم کو سنتی ہوں اور خود کو ٹھیک ہونے کے لیے یہ انتہائی ضروری وقت گزار رہی ہوں۔‘
ان کے بقول: ’میری صورت حال کو مسلسل سمجھنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ اور آپ سب کا جنہوں نے بہادری سے اپنی کہانیاں مجھ سے شیئر کیں۔‘
لیکن شہزدی کیٹ نے گھر سے کام کرنا شروع کر دیا ہے اور انہوں نے اپنی فاؤنڈیشن اور کینسنگٹن پیلس کی ٹیم کے ساتھ میٹنگز شروع کر دی ہیں جبکہ موسم گرما میں وہ کچھ عوامی مصروفیات میں شامل ہونے کی امید رکھتی ہیں۔
شاہ چارلس نے کرسمس ڈے کے بعد پہلی بار عوامی طور پر دوبارہ سامنے آنے کے لیے ہفتے کے قومی پروگرام کا انتخاب کرنے کے ان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
پریڈ اور ٹروپنگ دی کلر تقریب میں شہزادی کی شرکت 2024 میں ان کی پہلی باضابطہ عوامی سطح پر آمد تھی کیوں کہ رواں سال کے آغاز میں وہ عوامی مصروفیات سے اس وقت دستبردار ہوگئی تھیں جب انہیں 16 جنوری کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
ٹروپنگ دی کلر ان کی عوامی مصروفیات میں مکمل واپسی کا آغاز نہیں ہے کیوں کہ شہزادی کیٹ کا پیر کو گارٹر ڈے سروس یا رائل سکوٹ کو میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ شہزادی ابھی تک زیر علاج ہیں اور شاہی محل کے مطابق ان کا علاج موسم گرما کے اختتام تک جاری رہے گا۔
© The Independent