’فوٹو ایڈیٹنگ‘ تنازعے کے بعد کیٹ مڈلٹن کی نئی تصویر منظر عام پر

برطانوی اخبار ’دی سن‘ نے ایک ویڈیو اور تصویر شائع کی ہے جس میں 42 سالہ کیٹ مڈلٹن مسکراتے ہوئے اپنے شوہر شہزادہ ولیم کے ساتھ دارالحکومت لندن کے مغرب میں ونڈسر کے ایک بازار میں چہل قدمی کر رہی ہیں۔

آٹھ دسمبر 2023 کی اس تصویر میں پرنسز آف ویلز کیٹ مڈلٹن لندن میں ایک تقریب میں شریک ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

برطانوی میڈیا نے ویلز کی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی نئی تصویر شائع کی ہے۔ یہ تصویر ایک ایسے وقت میں منظر عام پر آئی ہے، جب ایک ہفتہ قبل ان کی ایک ترمیم شدہ تصویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برطانوی اخبار ’دا سن‘ نے ایک ویڈیو اور تصویر شائع کی ہے جس میں 42 سالہ کیٹ مڈلٹن مسکراتے ہوئے اپنے شوہر شہزادہ ولیم کے ساتھ دارالحکومت لندن کے مغرب میں ونڈسر کے ایک بازار میں چہل قدمی کر رہی ہیں۔

پیر کی شام ’دا سن‘ نے شہزادی کی سیاہ لباس پہنے ہوئے تصاویر کے ساتھ لکھا: ’آپ کو دیکھ کر اچھا لگا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشتہ ہفتے اس وقت تنازع کھڑا ہوگیا تھا، جب کیٹ مڈلٹن نے اپنی اور اپنے تین بچوں کی ایک تصویر میں ترمیم کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ اس تصویر کو بکنگھم پیلس نے جاری کیا تھا۔

یہ تصویر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب کیٹ مڈلٹن کو کرسمس ڈے پر چرچ کی عبادت میں شرکت کے بعد سے کسی عوامی تقریب میں نہیں دیکھا گیا تھا اور جنوری میں ان کے پیٹ کی سرجری ہوئی تھی، جس کے بعد ان کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں بڑھ گئی تھیں۔

ان کی صحت کے بارے میں خدشات کم کرنے کی بجائے، ترمیم شدہ تصویر شدید قیاس آرائیوں، بحث و مباحثے اور افواہوں کو پھیلانے کا باعث بنی اور میڈیا نے جلد ہی یہ تصویر ہٹا دی تھی۔

اس کے بعد کیٹ مڈلٹن نے معافی مانگی لیکن ان پر شدید تنقید کی گئی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ نئی تصویر ہفتے کو شاپنگ کے دوران لی گئی ہیں۔

عام طور پر شاہی خاندان کی جانب جھکاؤ رکھنے والے اخبار ’دا سن‘ نے کہا ہے کہ ماہرین نے اس ویڈیو کو ’ٹرولز کے لیے بہترین جواب‘ قرار دیا ہے۔

اس میں کہا گیا کہ تخت کے وارث ولی عہد ولیم اور کیٹ مڈلٹن اتوار کو ایک سپورٹس ایونٹ میں بھی موجود تھے جس میں ان کے تین بچوں جارج، شارلٹ اور لوئس نے حصہ لیا تھا۔

ایک اور اخبار ’ڈیلی میل‘، جو اکثر شاہی خاندان کی حمایت کرتا ہے، نے اسے ایک ایسی تصویر کے طور پر سراہا ہے جو ’سازشی نظریہ سازوں کو خاموش کر دے گی۔‘

ڈیلی میل نے مزید لکھا: ’یہ تصویر مداحوں کو یقین دلائے گی کہ وہ اپنے پیٹ کی سرجری سے اچھی طرح صحت یاب ہو رہی ہیں۔‘

اس اخبار نے گذشتہ ہفتے ترمیم شدہ تصویر کو ’پی آر ڈیزاسٹر‘ قرار دیا تھا۔

یہ تصویر جاری کرنے سے قبل ہی کیٹ کی ولیم کے ساتھ ایک کار میں تصویر کھینچی گئی تھی، لیکن ان کی صحت کے بارے میں کئی ہفتوں سے افواہیں جاری ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیٹ مڈلٹن اپریل کے وسط تک عوامی فرائض انجام نہیں دے سکیں گے۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا