خاتون خانہ کے کچن سے 53 لاکھ پاؤنڈ مالیت کی پینٹنگ برآمد

پیرس کے مضافات میں واقع قصبے کمپائنی کی رہائشی ایک خاتون کے باورچی خانے کے جائزے کے دوران ایک آکشنر کو یہ تصویر نظر آئی۔

’کرائسٹ کی آزمائش‘ کے عنوان سے بنائی گئی تصویر کے بارے میں توقع ہے کہ  یہ نیلامی میں تقریباً 53 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت ہو جائے گی۔ (تصویر: روئٹرز)

فرانس میں ایک معمر خاتون کے کچن سے فن مصوری کا قدیم اور نادر نمونہ دریافت ہوا ہے۔ تصویر کا تعلق 14 ویں سے 17 ویں صدی تک کے دور سے ہے۔

 یہ تصویر 13 ویں صدی کے مصورچیمابوئے نے بنائی تھی اور دیوار پر لگی ہوئی تھی۔ ایک آکشنر (نیلامی میں حصہ لینے والے) کی نظر فن کے تاریخی نمونے پر پڑی۔ یہ آکشنر پیرس کے مضافات میں واقع قصبے کمپائنی میں مذکورہ خاتون کے کچن کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے خاتون کو تصویر کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔

’کرائسٹ کی آزمائش‘ کے عنوان سے بنائی گئی تصویر کے بارے میں توقع ہے کہ  یہ نیلامی میں تقریباً 53 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت ہو جائے گی۔ تصویر میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو دکھایا گیا ہے کہ وہ اپنے حواریوں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ تصویر10 انچ بڑی اور آٹھ انچ چوڑی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فنون لطفیہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے دریافت ہونے والی تصویر کتاب کی طرح کھلنے اور بند ہونے والی کسی بڑی تصویر کا ایک حصہ ہو، جس میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے جذبات اور انہیں پھانسی دینے کی عکاسی کی گئی ہو۔ چیما بوئے، جنہیں چینی ڈی پیپو بھی کہا جاتا ہے، نے یہ تصویر 1280 کے لگ بھگ بنائی۔

دو دوسرے پینل نیویارک کے فنون لطیفہ کے عجائب گھر اور لندن کی نیشنل آرٹ گیلری میں نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

خاتون کے باورچی خانے سے ملنے والی تصویر اگلے ماہ پیرس کے جنوب میں واقع ایکٹیون کے آکشن ہاؤس میں نیلامی کے لیے رکھی جائے گی۔

مصور چیمابوئے 13 ویں صدی کے لگ بھگ اٹلی کے شہر فلورنس میں پیدا ہوئے اور 14 ویں صدی کے آغاز میں پیسا میں وفات پا گئے۔ انہوں نے فن کے کئی نمونے تخلیق کیے جو یورپ بھر میں آج بھی گرجا گھروں اور گیلریوں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

نیشنل گیلری لندن نے کہا ہے کہ مصور چیمابوئے، جنہیں فلورنس کا مصور بھی کہا جاتا ہے، اٹلی میں 14 ویں صدی سے نئے دور کے آغاز کے اولین مصوروں میں سے ایک تھے۔

گیلری کے اعلامیے میں کہا گیا: ’ان کا کام فن کی تاریخ میں اہم دور کی نمائندگی کرتا ہے جب اٹلی کے مصوروں پر بازنطینی سلطنت (مشرقی رومن سلطنت) کا اثر موجود تھا۔ اس دور کے مصور اشکال اور تین سمتیں رکھنے والی جگہ کی قدرتی انداز میں منظر کشی کرتے تھے۔

زیادہ پڑھی جانے والی آرٹ