اسلام آباد میں خواتین کے مفت سفر کے لیے پنک بس سروس کا آغاز

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق تقریباً 20 گلابی بسیں شہر کے 10 مختلف روٹس پر دن میں دو اوقات، صبح چھ سے نو بجے اور دوپہر ایک بجے سے چار بجے تک چلیں گی۔ 

اسلام آباد میں وفاقی حکومت کی جانب سے بدھ کو خواتین کے لیے مختص گلابی بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین مفت مستفید ہو سکیں گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے ’وزیر اعظم پنک بس سروس، نو فیئر نو بیرئر‘ نامی اس پروگرام کے تحت اسلام آباد شہر اور اس کے مضافات میں یہ بسیں دو مختلف اوقات کے دوران چلیں گی جن میں تمام خواتین مفت سفر کر سکیں گی۔‘

یہ بس سروس ملک کے دیگر شہروں میں چلنے والی پنک بس سروس سے اس طرح مختلف ہو گی کہ اس میں سفر کرنے کی سہولت مفت ہے جبکہ باقی شہروں میں اس کا کرایہ تقریباً 50 روپے وصول کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشتہ برس سندھ حکومت نے کراچی میں پنک پیپلز بس کا آغاز کیا تھا، اس سے قبل صوبہ خیبر پختونخوا کے شہروں ایبٹ آباد اور مردان میں بھی پنک بس سروس کا آغاز ہو چکا ہے۔ 

سپیشل سیکرٹری محی الدین وانی کی جانب سے انڈپینڈنٹ اردو کو دیے گئے بیان کے مطابق اس سروس سے ’خصوصی طور پر طالبات اور اساتذہ کو مقررہ راستوں پر مفت پنک بس سروس تک رسائی حاصل ہو گی۔ اس اقدام کا مقصد خواتین کو محفوظ اور آسان نقل و حمل فراہم کرنا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔‘

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق تقریباً 20 گلابی بسیں شہر کے 10 مختلف روٹس پر دن میں دو اوقات کے دوران چلیں گی۔ پنک بسیں صبح چھ سے نو بجے اور دوپہر ایک بجے سے چار بجے تک چلیں گی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین