مشرق وسطیٰ کی فوڈ چین ’سالٹ‘ پاکستان آئے گی

2005 میں قطر سے کام شروع کرنے والی فوڈ چین ’سالٹ‘ واگیو بیف پر مشتمل برگرز میں مہارت رکھتی ہے۔

 سالٹ قطر کے فیس بک پیج پر برگرز اور فرنچ فرائز کی اشتہاری پوسٹ (سالٹ قطر فیس بک اکاؤنٹ)

بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چین ’سالٹ‘ نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنے آپریشنز کو وسعت دے گا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس جنوبی ایشیائی ملک میں اپنے صارفین کو جلد اعلیٰ معیار کا کھانا فراہم کرے گا۔

’سالٹ‘ 2005 سے قطر میں قائم مشرق وسطیٰ کی فاسٹ فوڈ چین ہے، جو واگیو بیف پر مشتمل برگر میں مہارت رکھتی ہے۔

یہ ایک قسم کا اعلیٰ معیار کا گائے کا گوشت ہوتا ہے، جو جاپان سے تعلق رکھنے والے واگیو مویشی نسل سے حاصل کیا جاتا ہے۔

 

قطر سے تعلق رکھنے والے علی احمد بوہندی کی قائم کردہ یہ کمپنی قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور ہنگری میں بھی شاخیں چلا رہی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

برگر جوائنٹ ’سالٹ‘ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ساتھ ’جلد آرہا ہے‘ کے عنوان سے ایک پوسٹ میں کہا، ’نمک دیجے، وقت آ گیا، پاکستان میں سالٹ آپ کی عمدہ کھانے کی خواہشات پوری کرنے کے لیے تمام اچھے احساسات اور لذیذ ذائقوں کے ساتھ آ رہا ہے۔‘

سالٹ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ پاکستان کے کن شہروں میں اپنی شاخیں کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

برگر فروخت کرنے والی یہ فوڈ چین کمپنی بہت سی اقسام کے بیف برگر فروخت کرتی ہے، جن میں برسکٹ، ٹرفل، سگنیچر، ہک اور اصل سلائیڈرز شامل ہیں۔ اس کے چکن برگر میں چیٹوز، پائن چکن اور کرسپی چکن سلائیڈرز کے ذائقے بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی فاسٹ فوڈ ریستوران پاکستان میں کافی مقبول ہیں، جن میں میکڈونلڈز، کے ایف سی اور ہارڈیز جیسے ریستوران کئی دہائیوں سے متعدد شہروں میں کامیابی سے چل رہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان