پشاور کی فوڈ سٹریٹ میں افطاری کی کون سی سوغاتیں مقبول ہیں؟

یہ فوڈ سٹریٹ فوارہ چوک میں گذشتہ کئی دہائیوں سے اسی شان وشوکت کے ساتھ آباد ہے اور یہاں عام دنوں میں بھی اتنا ہی ہجوم ہوتا ہے جتنا رمضان کے مہینے میں۔

پشاور کے قلب صدر بازار میں واقع ایک فوڈ سٹریٹ میں افطاری سے قبل مختلف مقامی کھانوں کی ورائٹی روزانہ بڑی تعداد میں خریداروں کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔

یہ فوڈ سٹریٹ فوارہ چوک میں گذشتہ کئی دہائیوں سے اسی شان وشوکت کے ساتھ آباد ہے اور یہاں عام دنوں میں بھی اتنا ہی ہجوم ہوتا ہے جتنا رمضان کے مہینے میں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سٹریٹ کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ رات کے آخری پہر تک کھلی رہتی ہے۔

یوں تو فوارہ چوک کی فوڈ سٹریٹ میں تمام اقسام کے دیسی کھانے مل جاتے ہیں جیسے کہ مٹن اور چکن کڑاہی، سیخ کباب کڑاہی، کباب، پکوڑے، سموسے، مچھلی، کابلی پلاؤ اور روسٹ وغیرہ لیکن اس فوڈ سٹریٹ میں دیسی پنیر، کچالو چاٹ اور ڈرم کی کاغذی روٹی کی خریداری کسی بھی دوسرے آئٹم سے زیادہ ہے۔

رمضان میں خصوصی طور پر اس بازار کا مقامی طور پر تیار کردہ مربہ بھی کافی مشہور ہے، جس کے رمضان میں درجنوں سٹالز لگے ہوتے ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے خریداروں کا کہنا تھا کہ افطاری سے قبل اس بازار کا چکر لگانا ان کا محبوب مشغلہ بھی ہے، تاہم مہنگائی کی وجہ سے اب وہ خریداری کم ہی کرتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا