امریکی کارڈینل رابرٹ فرانسس پریوسٹ جمعرات کو ایک حیرت انگیز انتخاب میں کیتھولک چرچ کے نئے رہنما منتخب کر لیے گئے ہیں جنہیں لیو XIV کا خطاب دیا گیا ہے۔ وہ پوپ بننے والے پہلے امریکی ہیں۔
پوپ لیو، سینٹ پیٹرز بیسیلیکا کی مرکزی بالکونی پر تقریباً 70 منٹ بعد ظاہر ہوئے جب سسٹین چیپل کی چمنی سے سفید دھواں اٹھا جس سے اشارہ ملا کہ 133 کارڈینل منتخب کنندگان نے 1.4 بلین ممبر کیتھولک چرچ کے لیے نیا رہنما چن لیا ہے۔
پریوسٹ کے انتخاب کا اعلان فرانسیسی کارڈینل ڈومینیک مامبرٹی نےلاطینی الفاظ ’ہیبیمس پاپام‘ (ہمارے پاس پوپ ہے) کے ساتھ سینٹ پیٹرز سکوائر میں جمع ہزاروں لوگوں کے لیے کیا اسی خبر کو سننے کے لیے جمع تھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق شکاگو سے تعلق رکھنے والے69 سالہ پریووسٹ نے اپنی زیادہ تر کریئر پیرو میں مشنری کے طور پر گزارا ہے اور 2023 میں انہیں نئے بشپ مقرر کرنے والے ویٹیکن ادارے کا سربراہ اور کارڈینل بنایا گیا، اور وہ لاطینی امریکہ کے لیے پونٹفیکل کمیشن کے صدر بھی ہیں۔
انہیں میڈیا اور عوامی طور پر کم ہی بات کرتے دیکھے گیے ہیں۔
لیو پوپ فرانسس کی گذشتے مہینے وفات کے بعد 267 ویں کیتھولک پوپ بنے ہیں۔ پوپ فرانسس پہلے لاطینی امریکی پوپ تھے اور انہوں نے 12 سال تک چرچ کی قیادت کی تھی۔