پاکستان اور انڈیا کے درمیان کئی روز تک جاری رہنے والی کشیدگی اور جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک نے امریکی ثالثی کے نتیجے میں ہفتے کو سیز فائر کا اعلان کر دیا ہے۔
اس اعلان کے بعد کئی انڈین شہریوں کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کے اقدامات پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
زارا پروال نامی ایک صارف نے ایکس پر لکھا: ’تو اب امریکی صدر ہم انڈینز کو ٹویٹ کے ذریعے بتائیں گے کہ ہماری حکومت نے کیا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ہماری حکومت اور میڈیا کا مذاق ہے۔‘
So now US president informs us Indians via a tweet about what our government has decided. What a joke on the media and government machinery. #ceasefire
— Zara Parwal (@ZParwal) May 10, 2025
انکت میانک نامی صارف نے لکھا کہ ’نریندر مودی نے پہلگام میں مرنے والوں کو دھوکا دیا ہے۔ یہ ایک کمزور وزیراعظم ہیں۔‘
Narendra Modi has betrayed the sacrifice of 26 martyrs of Pahalgam
— Ankit Mayank (@mr_mayank) May 10, 2025
WEAK PRIME MINISTER#ceasefire pic.twitter.com/311aRFYDRO
ریشما عالم نامی صارف نے سابق انڈین وزیراعظم اندرا گاندھی اور نریندر مودی کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’وہ ایک آئرن لیڈی تھیں، لیکن یہ ایک سائرن مین ہیں۔‘
She was Iron Lady
— Reshma Alam (@reshma_alam7) May 10, 2025
He is Siren Man!
#ceasefire pic.twitter.com/3e2vJqYcad
تیجسوی پرکاش نامی صارف نے لکھا کہ ’سی این این کے رپورٹر کہتے ہیں کہ یہ انڈیا تھا جس نے پاکستانی میزائل حملوں کے بعد امریکہ سے رابطہ کیا، یہ حملے انڈیا کی توقع کے خلاف تھے۔ یہ احمقانہ پن بند کریں اور اپنی شکست تسلیم کریں۔ یہ دنیا آپ کے حامیوں کی طرح اندھی نہیں ہے مودی جی۔‘
But CNN reporter states that it was India who contacted USA to help stop the war after Pakistan went berserk with missiles on India, against Indian expectations.
— Tejasswi Prakash (@Tiju0Prakash) May 10, 2025
Please stop this nonsense and accept the defeat.
The world is not blind like your Followers Modi Ji#ceasfire… https://t.co/eEo3Xg90VY pic.twitter.com/iHu3wCKXyA
تنقید کے ساتھ ساتھ کچھ لوگ جنگ کے خلاف اور امن کے حق میں بھی بات کر رہے ہیں۔
’ہاؤ ہیومینزسویڈ فٹ بال‘ کے ایکس ہینڈل سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا: ’ٹرمپ نے انڈیا پاکستان کا سیز فائر کروا دیا۔ ہماری زمین اس کائنات میں ایک چھوٹا سا ذرہ ہے۔ جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ ہمارے پاس رہنے کی کوئی اور جگہ نہیں اور ایک انسان کی اوسط عمر صرف 72 سال ہے۔ انسانوں کو امن سے رہنا چاہیے۔‘
#ceasefire Trump Cease fire for India and Pakistan
— How Football Saved Humans - Great Book to Read (@HowHumans) May 10, 2025
Our planet Earth is just tiny dot in this universe.
Please say no to war.
We just have one small place to live in this universe & average human life is just 72 years. Humans should learn to live Happy & Peaceful life pic.twitter.com/mDophkW3iJ
راہل نے لکھا: ’آخر کار سیزفائر ہو گیا۔ کون جیتا؟ کوئی بھی نہیں۔ کون ہارا۔ انسانی جانیں۔ کیا انصاف مل گیا؟‘
Finally #ceasefire.
— RAHUL (@RahulSeeker) May 10, 2025
Who won?
None.
What lost?
Human lives.
Justice done??? pic.twitter.com/UXxyWbQCTF
ایک طرف جہاں انڈین شہری سیز فائر پر تنقید کر رہے ہیں، وہیں پاکستان میں اس فیصلے کو سراہا جا رہا ہے۔