آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر پانچ گیندوں پر پانچ وکٹیں لینے والے پہلے مرد کرکٹر

انہوں نے یہ کارنامہ جمعرات کو منسٹر ریڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے انٹرپراوینشل ٹی ٹوئنٹی ٹرافی میں نارتھ-ویسٹ واریئرز کے خلاف ڈبلن میں ہونے والے میچ میں انجام دیا۔

کرٹس کیمفر 22 اپریل 2023 کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل پریکٹس کرتے ہوئے (فائل فوٹو/اے ایف پی)

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کرٹس کیمفر تاریخ رقم کرتے ہوئے پانچ گیندوں پر پانچ وکٹیں لینے والے پہلے مرد کھلاڑی بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ کارنامہ جمعرات کو منسٹر ریڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے انٹرپراوینشل ٹی ٹوئنٹی ٹرافی میں نارتھ-ویسٹ واریئرز کے خلاف ڈبلن میں ہونے والے میچ میں انجام دیا۔

منسٹر ریڈز نے یہ میچ 100 رنز سے جیت لیا۔

کیمفر نے اپنے سپیل کے آغاز پر 12ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر جیرڈ ولسن کو بولڈ اور گراہم ہیوم کو ایل بی ڈبلیو کیا اور پھر 14ویں اوور میں واپسی پر اینڈی میک برائن کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے بعد انہوں نے روبرٹ ملر اور جوش ولسن کو آؤٹ کر کے یہ شاندار تاریخ رقم کی۔

کیمفر نے کرکٹ آئرلینڈ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے بالکل سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔ میں نے بس اپنی حکمت عملی پر قائم رہتے ہوئے چیزوں کو سادہ رکھا، اور خوش قسمتی سے سب کچھ ٹھیک ہو گیا۔‘

اس انوکھے کارنامے کو انجام دینے والی پہلی کھلاڑی زمبابوے کی خواتین آل راؤنڈر کیلس اندھلووو تھیں، جنہوں نے 2024 میں ایک ڈومیسٹک انڈر-19 ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایگلز ویمن کے خلاف لگاتار پانچ گیندوں پر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ