کینیڈا میں کپل شرما کے نئے کھلنے والے کیفے پر فائرنگ

انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف مزاحیہ فنکار کپل شرما کے کینیڈا میں کھلنے والے ریسٹورنٹ ’کیپس کیفے‘ پر جمعرات کی صبح فائرنگ کا واقع پیش آیا ہے۔

سرے پولیس کے مطابق 10 جولائی کو رات ایک بج کر 50 منٹ پر ایک کاروباری مقام پر فائرنگ کی اطلاع ملی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کی (سکرین گریب/ گگندیپ سنگھ/ ایکس)

انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف مزاحیہ فنکار کپل شرما کے کینیڈا میں کھلنے والے ریسٹورنٹ ’کیپس کیفے‘ پر جمعرات کی صبح فائرنگ کا واقع پیش آیا ہے جس میں کم از کم نو گولیاں چلائی گئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جرمنی میں مقیم ’خالصتانی دہشت گرد‘ اور ببر خالصہ انٹرنیشنل ( بی کے آئی) کے کارندے ہرجیت سنگھ لڈّی نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

انڈیا کی نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی کی سب سے مطلوب فہرست میں شامل لڈّی نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کی وجہ کپل شرما کے کامیڈی شو کا ایک پرانا خاکہ ہے جس میں مبینہ طور پر نہنگ سکھوں کا مذاق اڑایا گیا تھا۔

انڈین میڈیا کے ذرائع کے مطابق، لڈّی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے کپل شرما کے منیجر سے معافی کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کپل شرما نے عوامی معافی نہ مانگی تو اس کے نتائج ہوں گے۔

تاہم تاحال کپل شرما کی جانب سے فائرنگ کے اس واقعے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وینکوور سن نامی ویب سائٹ کے مطابق ’کیپس کیفے‘ کا افتتاح رواں ہفتے ہی کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو گاڑی کے اندر سے کیفے پر کئی گولیاں چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جائے وقوعہ سے آٹھ گولیوں کے نشان کھڑکیوں پر ملے جبکہ ایک شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات اور فرانزک شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Kapil Sharma (@kapilsharma)

سرے پولیس سروس کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات میں تصدیق کی گئی ہے کہ 10 جولائی کو رات ایک بج کر 50 منٹ پر 120 سٹریٹ پر ایک کاروباری مقام پر فائرنگ کی اطلاع ملی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق موقع پر یہ واضح ہو گیا کہ گولیاں عمارت پر چلائی گئیں جبکہ عملہ اندر موجود تھا، تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔

سرے پولیس کے بیان کے مطابق شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور علاقے میں گواہوں اور نگرانی کی ویڈیو کے لیے چھان بین کی جا رہی ہے۔

وینکوور سن  کے مطابق برٹش کولمبیا کے پبلک سیفٹی کے وزیر گیری بیگ نے واقعے کو ’خوفناک‘ قرار دیا اور عوام سے تحقیقات میں مدد کی اپیل کی ہے۔

سرے پولیس نے انڈین میڈیا کی جانب سے خالصتانی دعووں سے متعلق خبروں کا نوٹس لیا ہے، لیکن اب تک کسی بھی ممکنہ تعلق یا ملزم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فن