غزہ پر تازہ اسرائیلی فضائی حملے، کم از کم 27 فلسطینی قتل

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اتوار کو اسرائیلی فضائی تازہ حملوں میں کم از کم 27 فلسطینی مارے گئے جن میں چھ افراد ایک پانی کی تقسیم والے مقام کے قریب نشانہ بنے۔

13 جولائی 2025 کو فلسطینی شخص اور ایک بچہ وسطی غزہ پر رات گئے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے ایک مکان کے ملبے پر کھڑے ہیں (اے ایف پی)

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اتوار کو اسرائیلی فضائی تازہ حملوں میں کم از کم 27 فلسطینی مارے گئے جن میں چھ افراد ایک پانی کی تقسیم والے مقام کے قریب نشانہ بنے۔

سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ غزہ شہر پر رات گئے اور اتوار کی صبح سویرے متعدد فضائی حملے کیے گئے جن میں بچوں اور خواتین سمیت آٹھ افراد اپنی جانوں سے گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)

ترجمان کے مطابق ایک اور فضائی حملے میں نصیرات پناہ گزین کیمپ کے قریب ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 10 مزید افراد قتل اور متعدد زخمی ہوئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید بتایا کہ ’ایک پینے کے پانی کی تقسیم والے مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا جو بے گھر افراد کے لیے قائم کیے گئے تھے۔

’پانی کے حصول کی کوشش کرنے والے کم از کم چھ افراد بھی اتوار کے میں چھ قتل کر دیے گئے جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے۔‘

غزہ کے جنوبی علاقے میں بھی ایک فضائی حملے میں تین افراد مارے گئے جہاں ساحلی علاقے الماوَسی میں بے گھر فلسطینیوں کے ایک خیمے کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے ان حملوں پر فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

اقوام متحدہ اور امدادی اداروں کے مطابق غزہ کی دو کروڑ سے زائد آبادی میں سے اکثریت کم از کم ایک بار بے گھر ہو چکی ہے اور علاقے میں انسانی بحران شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا