کریڈٹ ریٹنگ کمپنی ایس اینڈ پی گلوبل نے جمعرات کو پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’سی سی سی پلس‘ سے بڑھا کر ’بی مائنس‘ کر دی اور اس کے مستقبل کے جائزے کو ’مستحکم‘ قرار دیا ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مدد سے ملک کے مالی حالات اور زر مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہو گئے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی نے اس فیصلے پر اپنے بیان میں کہا کہ ’مستحکم منظرنامہ یہ توقع ظاہر کرتا ہے کہ معیشت کی مسلسل بحالی اور حکومتی کوششوں سے آمدن میں اضافے کی بدولت پاکستان کے مالیاتی اور قرضے سے متعلق پیمانے مستحکم رہیں گے۔‘
’ہماری توقع یہ بھی ہے کہ سرکاری ذرائع سے مسلسل فنانسنگ پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں میں مدد فراہم کرے گی اور ملک اگلے 12 ماہ کے دوران اپنے کمرشل قرضے بھی رول اوور کرتا رہے گا۔‘
ریٹنگ بہتر ہونے کے بعد پاکستان کے طویل مدت کے عالمی بانڈز میں اضافہ دیکھا گیا۔
ٹریڈ ویب ڈیٹا کے مطابق 2051 کی میچورٹی والے بانڈ کی قیمت 1.6 سینٹ اضافے کے ساتھ 84.85 سینٹ فی ڈالر ہو گئی۔
2031 اور 2036 میں میچور ہونے والے بانڈز کی قیمتوں میں بھی تقریباً ایک سینٹ اضافہ دیکھا گیا، جب کہ کم دورانیے والے بانڈز میں قدرے کم اضافہ ہوا۔