حکام نے بتایا کہ پاکستان ریلوے نے پیر کو صوبہ بلوچستان سے آنے جانے والی تمام ٹرین سروسز چار دن کے لیے معطل کر دی ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اتوار کو علیحدگی پسندوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کے ٹریک کو مستونگ میں دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں ٹرین کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
ریلوے کے ترجمان اکرام اللہ نے کہا کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ انجینیئر ٹریک کی مرمت کر رہے ہیں۔
کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے ایک بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب پاکستان 14 اگست کو اپنی 78ویں یومِ آزادی کی تیاری کر رہا ہے۔
کچھ ماہ قبل بی ایل اے نے اسی ضلعے میں ایک ٹرین کو ہائی جیک کر لیا تھا، جس میں 21 یرغمالیوں کو قتل کر دیا گیا تھا، جبکہ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے 33 حملہ آوروں کو مار دیا تھا۔
پاکستان ریلویز نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔