سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی دائر شکایات خارج کر دی ہیں۔
سپریم کورٹ کے پبلک ریلیشنز آفس کی جانب سے جمعے کو جاری پریس ریلیز کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو اراکین نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی کے خلاف تین علیحدہ علیحدہ شکایات پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ شکایات نمبر 532/2021، 557/2022 اور 563/2022 تھیں جن کا جائزہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاسوں میں لیا گیا۔ یہ اجلاس آٹھ نومبر اور 13 دسمبر 2024 کو منعقد ہوئے تھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بیان کے مطابق کونسل نے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد ان شکایات کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا۔
تحریک انصاف سمیت دیگر فریقین نے بھی چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کے خلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل کو ارسال کی تھیں۔
بیان کے مطابق یہ فیصلہ عوامی آگاہی کے لیے جاری کر دیا گیا ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ پر بھی شائع کیا گیا ہے۔