صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیس کے مطابق ہفتے کی شام تحصیل خار کے ایک کرکٹ میدان کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جان سے چلا گیا۔
باجوڑ پولیس کے ترجمان منصور خان نے بتایا کہ دھماکہ لوی سم تھانے کی حدود میں کوثر کرکٹ گراؤنڈ میں ہوا، جس میں فضل اللہ جان کی بازی ہار گئے۔
ان کے مطابق ’جان سے جانے والے شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ضلعی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
باجوڑ میں گذشتہ چند ماہ سے امن و امان کی صورتحال کشیدہ ہے اور ماموند کے علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے۔
اس آپریشن کے باعث پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب واقع ماموند کے کئی دیہات کے لوگ عارضی طور پر نقل مکانی کر چکے ہیں۔
رواں سال جولائی میں باجوڑ میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت پانچ افراد جان سے گئے تھے۔
اسی ماہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب پر بھی حملہ ہوا تھا، جس میں وہ جان سے گئے تھے۔