حکام نے جمعرات کو بتایا کہ اسرائیل کے زیر انتظام بارڈر کراسنگ آلنبی پل (کنگ حسین پل) پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اسرائیلی مارے گئے۔
اسرائیلی فوج نے اس واقعے کو ’فوجی حملہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور انسانی امداد لے جانے والے ایک ٹرک کے ذریعے پہنچا تھا۔
اسرائیل کے ریسکیو ادارے میگن ڈیویڈ آدوم نے بتایا کہ مرنے والے افراد کی عمریں تقریباً 60 اور 20 سال تھیں۔
فوج نے کہا کہ حملہ آور کو ’غیر مؤثر‘ کر دیا گیا ہے، تاہم مزید تفصیل نہیں دی گئی۔
خیال رہے کہ ستمبر 2024 میں اسی کراسنگ پر ایک سابق اردنی فوجی کی فائرنگ سے تین اسرائیلی مارے گئے تھے۔
یہ پل زیادہ تر فلسطینیوں اور سیاحوں کے لیے استعمال ہوتا ہے اور حملے کے بعد اسے بند کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
1967 کی مشرق وسطیٰ جنگ میں اسرائیل نے مغربی کنارے، غزہ اور بیت المقدس پر قبضہ کر لیا تھا۔
فلسطینی ان تینوں علاقوں کو مستقبل میں اپنے ریاستی حقوق کے لیے چاہتے ہیں۔
سات اکتوبر، 2023 کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد سے مغربی کنارے میں تشدد میں اضافہ ہو گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل غزہ سٹی میں ایک بڑے زمینی حملے میں مصروف ہے جس کی وجہ سے تقریباً ڈھائی لاکھ فلسطینی اپنے گھروں سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔
شہر کے کئی حصے پہلے ہی اسرائیلی حملوں سے تباہ ہو چکے ہیں۔