ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا آمنے سامنے، مصافحہ ایک بار پھر نہ ہوا

آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے سلسلے میں اتوار کو سری لنکا کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں پاکستان نے انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

انڈیا کی کپتان ہرمن پریت کور اور پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا پانچ اکتوبر 2025 کو کولمبو کے آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے ایک روزہ بین الاقوامی ون ڈے میچ کے ٹاس کے موقعے پر (اے ایف پی)

آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے سلسلے میں اتوار کو سری لنکا کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں پاکستان نے انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

انڈیا کی کپتان ہرمن پریت کور اور پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے بھی ٹاس کے موقعے پر ہاتھ نہیں ملایا، جو دونوں ملکوں کی مردوں کی ٹیموں کے طرزِ عمل کی عکاسی تھی۔

ثنا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان قومی ترانوں سے پہلے بھی کوئی باقاعدہ خیرسگالی یا مصافحہ نہیں ہوا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہفتے کو پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے جب پریس کانفرنس کا آغاز کیا تو ان کے بات کرنے سے قبل ایک اعلان کیا گیا تھا کہ پریس کانفرنس میں ’مصافحے اور سیاسی‘ سوالات سے اجتناب کیا جائے۔

پریس کانفرنس سے قبل وہاں موجود صحافیوں سے کہا گیا کہ ’اس وقت ہونے والی سیاست سے متعلق کوئی سوال نہیں لیا جائے گا۔‘

یہ اعلان حالیہ ایشیا کپ میں پاکستان اور انڈیا کی مردوں کی ٹیم کے درمیان ہونے والی بدمزگی کے باعث کیا گیا، جب پہلے انڈین کپتان سوریا کمار یادو نے 14 ستمبر کو ٹاس کے موقعے پر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا اور میچ کے اختتام پر پوری ٹیم ہاتھ ملائے بغیر ہی پویلین میں داخل ہو گئی۔

یہ سلسلہ ایشیا کپ کے دوران جاری رہا اور یہاں تک کہ 28 ستمبر کو فائنل جیتنے کے بعد انڈین کپتان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے بھی انکار کیا۔


انڈیا اور سری لنکا ویمن ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کر رہے ہیں، تاہم پاکستان کے انڈیا جا کر کھیلنے سے انکار کے باعث اس کے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان نے شکست کے ساتھ ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا آغاز کیا تھا، جہاں بنگلہ دیش ویمنز نے جمعرات کو پاکستان ویمنز کو سات وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان اتوار کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے اور میچ کے آغاز سے قبل بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جو وقفے وقفے سے جاری رہے گی جس سے میچ متاثر ہو سکتا ہے۔

کولمبو میں گذشتہ روز بھی مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا تھا، جس کے باعث سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ ختم کردیا گیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ