نوبیل امن ایوارڈ کا فیصلہ کس کمرے میں ہوتا ہے؟

انعام کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی بار بی بی سی اور نارویجن نیشنل براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو ناروے کی نوبیل کمیٹی کے خفیہ فیصلہ سازی کے عمل تک رسائی دی گئی ہے

9 اکتوبر 2025 کو سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں سویڈش اکیڈمی میں ادب کے 2025 کے نوبل انعام سے قبل ایک شخص سویڈش اکیڈمی کا دروازہ کھول رہا ہے (تصویر بذریعہ جوناتھن نیکسٹرینڈ / اے ایف پی)

نوبیل امن انعام کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی بار  مخصوص میڈیا کو ناروے کی نوبیل کمیٹی کے خفیہ فیصلہ سازی کے عمل تک رسائی دی گئی ہے، جہاں ممبران 1901 میں شروع ہونے والی روایت کے مطابق صحافیوں سے دور سب سے باوقار ایوارڈ کی قسمت کا فیصلہ کرتے ہیں۔

ناروے کی نوبیل کمیٹی جمعہ کو اعلان کرے گی کہ وہ کس کو امن کا نوبیل انعام کا حق دار سمجھتی ہے۔ کمیٹی کے پانچ ارکان، اس کے سیکرٹری کے ساتھ، اوسلو میں نوبیل انسٹی ٹیوٹ کے کانفرنس روم میں ملاقات کریں گے۔ اجلاس ایک چھوٹے سے کمرے میں ہے جو پہلے دور کی طرح اسی فانوس اور فرنیچر سے سجا ہوا ہے۔

دیواروں پر تمام ماضی کے انعام حاصل کرنے والوں کی فریم شدہ تصاویر لٹکی ہوئی ہیں البتہ اس سال کے فاتح کے لیے قطار کے آخر میں ایک خالی جگہ ہے۔ یہ تصاویر امن کے لیے جدوجہد، جنگ کے خاتمے، نسل پرستی اور جوہری ہتھیاروں کا مقابلہ کرنے کی ایک صدی سے زیادہ کی کہانی بیان کرتی ہیں۔

کمیٹی نے باضابطہ اعلان سے چار دن قبل پیر کو ڈائنامائٹ کے موجد اور انعامات کے بانی الفریڈ نوبیل کی تصویر کے نیچے بیٹھ کر کام شروع کیا۔ وہ کافی پیتے ہیں، گپ شپ کرتے ہیں اور پھر حتمی انتخاب کا عمل شروع ہوتا ہے۔ بی بی سی ورلڈ سروس اور نارویجن نیشنل براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو اس کمرے تک پہلی مرتبہ رسائی دی گئی۔

ناروے کی نوبیل کمیٹی کے چیئرمین جورگن واٹنے فریڈنس کہتے ہیں، ’ہم بحث کرتے ہیں، بعض اوقات ماحول گرم ہو جاتا ہے، لیکن یقیناً ہم مہذب انداز میں بات کرتے ہیں اور اتفاق رائے کی بنیاد پر کسی فیصلے تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘

اراکین نے نوبیل کی 1895 کی وصیت کا متن بآواز بلند پڑھا: ’انعام اس شخص کو دیا جائے گا جس نے قوموں کے درمیان بھائی چارے کے لیے، فوجوں کے خاتمے یا کمی کے لیے، یا امن کانگریسوں کے انعقاد اور فروغ کے لیے سب سے زیادہ کام کیا ہوگا۔‘

پھر دروازہ بند ہو جاتا ہے، جیسے ہی فیصلے کا وقت آتا ہے، لیکن اس سال، ان سب پر ایک نام بڑا نظر آتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دنیا کا سب سے طاقتور آدمی، جو آٹھ جنگیں ختم کرنے کا دعویٰ کرتا ہے، امن کے نوبیل انعام کا دعویٰ کرتا ہے۔ چند کا خیال ہے کہ وہ اس کے مستحق ہیں۔ ٹرمپ نے گذشتہ ماہ ورجینیا میں فوجیوں کو بتایا کہ ’وہ کسی ایسے شخص کو انعام دے رہے ہیں جس نے کچھ نہیں کیا۔‘ انہوں نے کہا کہ ’وہ اسے کسی ایسے شخص کو دے رہے ہیں جس نے ابھی ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات کے بارے میں ایک کتاب لکھی ہے... اور یہ ہمارے ملک کی بہت بڑی توہین ہے۔‘

کچھ عالمی رہنماؤں نے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے بھی نامزد کیا ہے۔ بینیمن نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں عوامی طور پر اپنا نامزدگی کا خط ٹرمپ کو پیش کیا تھا۔ آذربائیجان کے صدر نے بھی پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹرمپ اس انعام کے مستحق ہیں۔ پاکستانی حکومت نے بھی انہیں اپنا پسندیدہ امیدوار قرار دیا۔

یہاں تک کہ ٹرمپ کی کابینہ کے کچھ ارکان نے بھی اس کی پیروی کی ہے۔ ان کے خصوصی ایلچی، سٹیو وِٹکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی واحد خواہش یہ تھی کہ نوبیل کمیٹی یہ سمجھے کہ ٹرمپ ’اس انعام کی تاریخ میں سب سے زیادہ مستحق امیدوار ہیں۔‘

تاہم، جورگن واٹنے فریڈنس اس عوامی دباؤ سے غیر متزلزل لگتے ہیں۔ ’ہمیں ہر سال ہزاروں خطوط، ای میلز اور درخواستیں موصول ہوتی ہیں کہ 'اس شخص کو منتخب کریں۔ لہذا اس قسم کا دباؤ کوئی نئی بات نہیں ہے۔‘

بلاشبہ، اس سال میڈیا کی بے مثال توجہ کا دھیان رہا: ’ہمیں ایسا لگتا ہے جیسے دنیا سن رہی ہے، بحث کر رہی ہے۔ یہ اچھی بات ہے کہ لوگ اس بات پر بات کر رہے ہیں کہ امن کیسے حاصل کیا جائے۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے فیصلوں میں مضبوط اور اصولی رہیں۔‘

ناروے کی نوبیل کمیٹی کا تقرر ملک کی پارلیمنٹ کرتی ہے اور اکثر ریٹائرڈ سیاست دانوں کو شامل کیا جاتا ہے جو اپنی آزادی پر اصرار کرتے ہیں۔ فریڈنس، جو نارویجین ایسوسی ایشن فار فریڈم آف ایکسپریشن کے سربراہ ہیں، اس سے قبل ٹرمپ کا حوالہ دیتے ہوئے ’جمہوری ممالک میں بھی‘ آزادیوں پر پابندیوں پر تنقید کر چکے ہیں۔

ٹرمپ کے انتخاب میں ایک رکاوٹ یہ ہے کہ اس سال کے انعام کے لیے نامزدگی کی آخری تاریخ، جس میں 338 نامزد تھے، جنوری 2025 تھی، جب وہ اسی مہینے اقتدار میں واپس آئے تھے۔ تاہم، گریگر کا خیال ہے کہ اگر غزہ کے لیے ان کے امن منصوبے پر عمل درآمد ہوتا ہے اور جاری رہتا ہے، تو وہ اگلے سال زیادہ سنجیدہ دعویدار ہوسکتے ہیں۔"

نوبیل کمیٹی روم میں دیوار پر چار سابق امریکی صدور کی تصاویر بھی لگی ہوئی ہیں جن میں باراک اوباما بھی شامل ہیں جنہیں وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کے چند ماہ بعد ہی یہ انعام ملا تھا۔

اس سال نوبیل امن انعام کے نامزد امیدواروں کے درمیان مقابلہ وائٹ ہاؤس کی مہم کے سائے میں ہو رہا ہے، پھر بھی اگر ڈونلڈ ٹرمپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوا، انہیں کس نے نامزد کیا اور وہ کن حریفوں کے خلاف تھے، تو انہیں ایک مسئلہ درپیش ہے: ان ملاقاتوں کی دستاویزات اگلے 50 سال تک خفیہ رہیں گی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی میگزین