امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے جمعے کو کہا ہے کہ امریکہ نے انڈیا کے ساتھ 10 سالہ دفاعی فریم ورک پر دستخط کر دیے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ہیگسیتھ نے کوالالمپور میں اپنے انڈین ہم منصب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کے بعد ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ اس فریم ورک کو علاقائی استحکام اور دفاعی صلاحیت میں بنیادی حیثیت حاصل ہے، جو دونوں قوموں کے مابین باہمی رابطے، معلومات کے تبادلے اور تکنیکی تعاون کو فروغ دے گا۔
امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا ’ہم اپنے تعاون، معلومات کے تبادلے اور تکنیکی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔ ہمارے دفاعی تعلقات کبھی اتنے مضبوط نہیں تھے۔‘
روئٹرز نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ دوسری جانب انڈیا نے جمعرات کو بتایا کہ امریکہ نے ایران کی چابہار بندرگاہ کے انتظام کے لیے نئی دہلی کو چھ ماہ کی پابندیوں سے استثنیٰ دے دیا ہے۔
I just met with @rajnathsingh to sign a 10-year U.S.-India Defense Framework.
— Secretary of War Pete Hegseth (@SecWar) October 31, 2025
This advances our defense partnership, a cornerstone for regional stability and deterrence.
We're enhancing our coordination, info sharing, and tech cooperation. Our defense ties have never been… pic.twitter.com/hPmkZdMDv2
یہ اقدام نئی دہلی کی ان کوششوں کو تقویت دیتا ہے جن کا مقصد اپنے حریف پاکستان کو بائی پاس کرتے ہوئے افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا ہے۔
انڈیا نے گذشتہ سال بندرگاہ کی ترقی اور انتظام کے لیے ایران کے ساتھ 10 سالہ معاہدہ کیا تھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
یہ استثنیٰ ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے کہا تھا کہ وہ انڈیا کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نرم رویے کا اشارہ ہے۔
انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بندرگاہ کے حوالے سے کہا: ’میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ ہمیں چھ ماہ کی مدت کے لیے استثنیٰ دیا گیا ہے۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ انڈیا ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ دوطرفہ تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔
 
             
           
                     
                     
                     
                     
                     
                     
                     
	             
	             
	             
	             
	             
                     
                     
                     
                    