فیصل آباد میں گیس لیک ہونے سے دھماکہ، خواتین سمیت 14  اموات

دھماکہ سٹیڈیم گراؤنڈ کے قریب فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث ہوا جس سے فیکٹری اور اطراف کی گھر منہدم ہو گئے۔

صوبہ پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں جمعے کو ایک فیکٹری میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوا، ٖجس سے ریسکیو حکام کے مطابق کم از کم 14 اموات ہوئی ہیں جبکہ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اس لیے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے صوبائی ادارے ریسکیو 1122 کے مطابق یہ دھماکہ ملک پور شہاب ٹاؤن کبڈی سٹیڈیم گراؤنڈ کے قریب فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث ہوا جس سے فیکٹری اور اطراف کی گھر منہدم ہو گئے۔

یہ واقعہ صبح لگ بھگ 5 بجے کے قریب پیش آیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک سرکاری بیان میں ’14 اموات کی تصدیق کی گئی‘ جن میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ کہا گیا کہ ’ریسکیو کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے جدید مشینری اور آلات کی مدد سے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے 17 متاثرین کو ملبے سے نکالا۔‘

ریسکیو پنجاب کے ترجمان  فاروق احمد نے ایک بیان میں کہا کہ 22 ایمرجنسی وہیکل اور 130 سے زائد ریسکیو اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ منہدم عمارت سے کئی لوگوں کو زندہ ریسکیو کیا گیا۔

امداد ٹیمیں جدید آلات کی مدد سے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں جبکہ ملبے سے نکالے گئے شدید زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال بھی منتقل کر دیا گیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان