خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں، 9 عسکریت پسند مارے گئے

ٓئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ڈی آئی خان میں چار جبکہ بنوں میں پانچ عسکریت پسند مارے گئے۔

12 مارچ 2025 کو لی گئی اس تصویر میں فوجی اہلکار مچھ کے ریلوے سٹیشن پر موجود ہیں، جہاں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی جانب سے یرغمال بنائی گئی ایک ٹرین سے کچھ مسافروں کو بازیاب کروایا (بنارس خان / اے ایف پی)

پاکستان فوج نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے دو اضلاع میں انٹیلیجنس بنیادوں پر کی گئی کارروائیوں میں نو عسکریت پسندوں کو مار دیا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 دسمبر، 2025 کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار عسکریت پسند مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید پانچ عسکریت پسند مارے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ مرنے والوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا اور یہ عسکریت پسند سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی مزید عسکریت پسند کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان