سکیورٹی فورسز کی قلات میں جھڑپ، 12 عسکریت پسند مارے گئے: فوج

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

12 مارچ 2025 کو لی گئی اس تصویر میں فوجی اہلکار مچھ کے ریلوے سٹیشن پر موجود ہیں، جہاں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی جانب سے یرغمال بنائی گئی ایک ٹرین سے کچھ مسافروں کو بازیاب کروایا (بنارس خان / اے ایف پی)

پاکستانی فوج نے اتوار کو کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی چھ دسمبر کو بلوچستان کے ضلع قلات میں کی گئی کارروائی میں ’انڈین پراکسی فتنہ الہندوستان‘ سے منسلک 12 عسکریت پسند مارے گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز نے قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران فورسز اور عسکریت پسنوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا اور انڈین حمایت یافتہ 12 عسکریت پسندوں کو مار دیا گیا۔

بیان کے مطابق آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ یہ عسکریت پسند علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائی میں فعال طور پر ملوث تھے۔

مزید کہا گیا کہ علاقے میں کسی بھی دیگر انڈین حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ’سکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے جاری ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف بےلگام مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔‘

 

وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری اورو زیر داخلہ محسن نقوی نے قلات میں عسکریت پسندوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیراعظم آفس سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ’عزم استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج  پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔‘ 

انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اورحکومت ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے قلات میں کامیاب کارروائی کرکے انڈین سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا۔ ’عسکریت پسندوں کو بلوچستان میں کہیں چھپنے نہیں دیا جائے گا۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انڈین سپانسرڈ دہشت گردوں  کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان