کردوں نے دوسری عالمی جنگ میں ہماری مدد نہیں کی تھی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو شام میں کردوں پر حملے کرنے کی اجازت کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کردوں نے ’دوسری عالمی جنگ میں ہماری مدد نہیں کی تھی۔‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو شام میں کردوں پر حملے کرنے کی اجازت کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کردوں نے ’دوسری عالمی جنگ میں ہماری مدد نہیں کی تھی۔‘

امریکی صدر کی جانب سے شام سے امریکی فوجوں کے انخلا کے فیصلے پر خود ان کی اپنی جماعت کے اندر بڑے پیمانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔

اس انخلا سے ترکی کو موقع مل گیا ہے کہ وہ کردوں کے اتحاد ایس ڈی ایف کے خلاف فوجی کارروائی کر سکے۔

صدر ٹرمپ نے امریکی اقدام پر تشویش کو مسترد کر دیا۔

صدر ٹرمپ نے بدھ کو کہا، ’کرد اپنی زمین کے لیے لڑ رہے ہیں۔ اور کسی نے ایک بہت، بہت طاقتور آرٹیکل لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ انہوں (کردوں) نے دوسری عالمی جنگ میں ہماری مدد نہیں کی تھی، مثال کے طور پر انہوں نے نارمنڈی میں ہماری مدد نہیں کی تھی۔۔۔ وہ اپنی زمین کے سلسلے میں ہماری مدد کر رہے ہیں لیکن وہ الگ معاملہ ہے۔‘

ایس ڈی ایف کے بارے میں بڑے پیمانے پر خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے داعش کی شکست میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کئی برسوں پر محیط جنگ میں اس مسلح تنظیم کے 11 ہزار سے زیادہ جنگجو مارے گئے ہیں۔

ایس ڈی ایف اور امریکی فوج نے مارچ 2019 میں داعش کے آخری ٹھکانے پر قبضہ کیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اب تشویش بڑھ رہی ہے کہ ترک حملے کے پیشِ نظر ایس ڈی ایف ان جیلوں میں سکیورٹی کم کر دے گی جہاں داعش کے ارکان قید ہیں اور اپنے جنگجوؤں کو سرحد پر لے جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کردوں کی مالی مدد کرے گا۔

’ہم نے کردوں پر زبردست رقمیں خرچ کی ہیں، انہیں گولہ بارود، ہتھیار، پیسہ اور تنخواہیں دی ہیں۔‘

ٹرمپ نے اس بیان پر فوری طور پر آن لائن طنز و مذاق شروع ہو گیا۔ صدارتی امیدوار بیٹو اوبرک کی مہم کے ڈیجیٹل ڈائریکٹر راب فلیرٹی نے کہا: ’کردوں نے نارمنڈی میں اتنا ہی حصہ ڈالا تھا جتنا ٹرمپ نے ویت نام میں۔‘

ترکی ایس ڈی ایف کو دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے کہ اس کے خیال میں اس کے ترکی کے اندر ممنوعہ تنظیموں سے تعلقات ہیں۔

ایس ڈی ایف کے ایک ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے ان کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔

ٹرمپ نے ان معاملے پر کہا: ’یہ دونوں صدیوں سے ایک دوسرے کے خلاف لڑ رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا: ’ہم نے داعش کو شکست دے دی ہے۔ ہم نے خلافت کو شکست دے دی ہے۔ وہ ایک دوسرے کے سخت دشمن ہیں، ہمیشہ سے، اور ہمیشہ رہیں گے۔‘

صدر ٹرمپ کی اپنی جماعت کے سینیٹر لنزی گریم نے شام سے امریکی فوجوں کے انخلا پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا، ’ہمارے کرد اتحادیوں کے لیے دعا کریں، جنہیں ٹرمپ انتظامیہ نے بےشرمی سے تنہا چھوڑ دیا ہے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا