جنوبی وزیرستان خود کش دھماکہ: دو افراد کی موت، 14 زخمی

پولیس کے مطابق تحصیل برمل کے اعظم ورسک تھانے کی حدود میں پیر کی شام سکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ ہوا۔

جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں 28 اپریل 2025 کو ہونے والے دھماکے میں کم از کم 7 افراد کی اموات ہوئی ہیں (فائل فوٹو: دلاور خان وزیر)

جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے اعظم ورسک تھانے کی حدود میں پولیس کے مطابق پیر کی شام سکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش حملے کے نتیجے میں دو افراد جان سے گئے جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے۔

جنوبی وزیرستان کے پولیس کنٹرول روم کے اہلکار نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ بارود سے بھری گاڑی کو چیک پوسٹ سے ٹکرانے سے خود خش دھماکہ ہوا ہے جس سے آس پاس کی آبادی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اہلکار نے بتایا: ’چیک پوسٹ کے قریب ایک مدرسہ اور گھر بھی منہدم ہو گیا جس سے عام شہری زخمی ہوئے۔ ‘

انہوں نے مزید بتایا کہ جس علاقے میں دھماکہ ہوا ہے، وہاں انٹرنیٹ اور موبائل کے سگنل موجود نہیں اور متعلقہ حکام سے رابطے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اہلکار کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ’فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔‘

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان