جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں دھماکہ، 7 افراد کی موت: مشیر صحت

مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ اب تک سات افراد کی لاشیں ضلعی ہسپتال لائی جا چکی ہیں۔

جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں 28 اپریل 2025 کو ہونے والے دھماکے میں کم از کم 7 افراد کی اموات ہوئی ہیں (دلاور خان وزیر)

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں پولیس کے مطابق وانا بازار میں دھماکے میں سات افراد جان سے گئے ہیں جبلہ 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

وانا پولیس سٹیشن کے اہلکار نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ دھماکہ بازار کے ساتھ شکئی علاقے جانے والی گاڑیوں کی سٹینڈ کے قریب ہوا ہے جو ابتدائی تفتیش کے مطابق آئی ای ڈی کے ذریعے کیا جانے والا دھماکہ تھا۔

دھماکے میں زخمیوں کے حوالے سے مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ اب تک سات افراد کی لاشیں ضلعی ہسپتال لائی جا چکی ہیں۔

انہوں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں زخمیوں کا علاج ایمرجنسی بنیادوں پر جاری ہے اور تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہے۔

سکیورٹی فورسز کی پاکستان افغانستان سرحد پر کارروائی، 17 عسکریت پسند مارے گئے

پاکستان فوجکے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ 27 اور 28 اپریل 2025 کی شب پاکستان افغانستان سرحد کے ساتھ حسن خیل کے آس پاس کے علاقوں میں ’کلیننگ آپریشن‘ کیا گیا جس کے دوران مزید 17 عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

پیر کو پاکستان فوج کے ترجمان ادارے کی جانب سے جاری بیان میں بتا یا گیا ہے کہ ’عسکریت پسند اپنے غیر ملکی آقاؤں کی ایما پر کارروائیاں کر رہے تھے لیکن پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ان کا شکار کر کے کامیابی سے بے اثر کر دیا گیا ہے۔‘

بیان میں بتایا گیا کہ مارے جانے والے عسکریت پسندوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے جبکہ تین روزہ کارروائیوں کے دوران مارے جانے والے عسکریت پسندوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل 25 سے 27 اپریل 2025 تک ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے دوران 54 عسکریت پسندوں کی اموات ہوئی تھیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان