ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملے سے 11 اموات: ریسکیو حکام

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں 12 دسمبر، 2023 کو عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوئے (اے پی)

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں درازندہ کے علاقے امن میلہ کے قریب ہفتے کو پولیس چیک پوسٹ پر ہوئے خود کش حملے میں 11 افراد جان سے گے اور 30 زخمی ہوئے۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی درازندہ سٹیشن کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ہفتے کو ہونے والا دھماکہ خودکش حملہ تھا، جس میں حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سڑک کنارے قائم پولیس چیک پوسٹ پر دھماکے سے اڑا دی۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

اے پی کے مطابق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ٹی ٹی پی افغان طالبان سے الگ تنظیم ہے، تاہم دونوں گروہوں کے درمیان اتحاد ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر محمد عارف خان کی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان سے مزید چار ایمبولینسز اور عملہ بھی جائے وقوعہ روانہ کیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ریسکیو 1122 کے مطابق اب تک 30 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ 11 افراد کی لاشیں بھی جائے وقوعہ سے نکال لی گئی ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور صورت حال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دھماکے کی نوعیت اور وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں افغانستان کی سرحدی پٹی کے قریب واقع یہ علاقہ ماضی میں بھی شدت پسندوں کے حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے، جن میں اکثر پولیس اور سکیورٹی فورسز کو ہدف بنایا جاتا ہے۔

 

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان