وزیراعظم شہباز شریف نے جمعے کو مکہ دفاعی اتحاد کے لیے مضبوط وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے معاہدے کی شقوں کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کی جانب سے اپنی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مضبوط اتحاد اور پختہ عزم کا خیرمقدم کیا۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکی نے جمعے کو اسلام آباد میں مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سٹریٹیجک، پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی (ایس پی ڈی سی) کے اجلاس میں حوثیوں کے حملوں کے خلاف ریاض کے دفاع میں مدد کے لیے اپنی کوششیں تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
مذاکرات کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکی نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر زور دیا اور مکہ معاہدے کے اصولوں اور مقاصد، بشمول اجتماعی دفاع، باہمی یکجہتی اور ہر فریق کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کے لیے اپنے عزم کی توثیق کی۔
تینوں ملکوں نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے باعث خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ماحول میں رواں سال سات اگست کو مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاع کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر حمہ دوسرے پر حملہ تصور ہو گا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے ایکس پر جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جمعے کو مکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کرنے والے سعودی عرب اور ترکی کے اعلیٰ سطح کے وفود سے ملاقات میں کمیٹی کے نتائج پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
Prime Minister of Pakistan Muhammad Shehbaz Sharif held a dinner reception in honour of the participants of 2nd meeting of the Strategic Political and Defense Committee (S-PDC) in PM House in Islamabad, today. https://t.co/crEuNQ3Cpt
— Prime Minister's Office (@PakPMO) November 27, 2026
سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفد میں وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی شامل تھے۔
جبکہ ترکی کے اعلیٰ سطح کے وفد میں وزیر خارجہ ہاکان فیدان، وزیر قومی دفاع یاشار گولر اور چیف آف جنرل سٹاف جنرل سلجوق بائراکتار اوغلو شامل تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سکیورٹی کے لیے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
Call on the Prime Minister by High-level delegations of Saudi Arabia and Turkiÿe on the sidelines of the 2nd meeting of the Strategic Political and Defense Committee (S-PDC). The high-level delegations of the Kingdom of Saudi Arabia and Republic of Turkiye attending the 2nd meeting of the Strategic Political and Defence Committee (S-PDC) under Makkah Alliance for Defense called on the Prime Minister of Pakistan, Muhammad Shehbaz Sharif, in Islamabad today. The high-level delegation from the Kingdom of Saudi Arabia comprised of H.R.H Prince Khalid bin Salman bin Abdulaziz Al Saud, Minister of Defense of the Kingdom of Saudi Arabia, H.H. Prince Faisal bin Farhan Al Saud, Minister of Foreign Affairs, and H.E. General Fayyadh bin Hamed Al-Ruwaili, Chief of the General Staff of the Armed Forces The high-level delegation from Turkiÿe comprised H.E. Hakan Fidan, Minister of Foreign Affairs of the Republic of Türkiye H.E. Yaşar Güler, Minister of National Defence of Republic of Turkiÿe, and General Selçuk Bayraktaroğlu, Chief of the General Staff. Prime Minister reiterated Pakistan’s strong commitment to Makkah Alliance for Defense, and welcomed the strong unity and determination of the three countries to defend their security, sovereignty, and territorial integrity, in accordance with the provisions of the Agreement. He also expressed satisfaction at the outcome of the 2nd Meeting of the Strategic Political and Defence Committee (S-PDC). The Prime Minister expressed unwavering solidarity with the brotherly Kingdom of Saudi Arabia, reassuring full support for the Kingdom’s sovereignty, territorial integrity and security. During the meeting, the three sides also exchanged views on the latest regional developments, and expressed their resolve to continue working together for lasting peace and stability in the region. The Pakistani delegation included, Deputy Prime Minister and Foreign Minister Muhammad Ishaq Dar, Chief of Army Staff and Chief of Defense Forces Field Marshal Syed Asim Munir, Defence Minister Khawaja M. Asif, and National Security Advisor Lt. General Muhammad Asim Malik.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) November 27, 2026
ملاقات کے دوران تینوں فریقوں نے خطے کی تازہ ترین صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک شامل تھے۔