زنا پر سخت قانون بنانے والے شخص کو خود زنا کے جرم میں کوڑوں کی سزا

46 سالہ مخلص بن محمد انڈونیشیا کے صوبے آچے میں قائم علما کونسل کے رکن ہیں۔ انہیں 28 کوڑے لگائے گئے جبکہ جن خاتون کے ساتھ ان کے تعلقات تھے انہیں 23 کوڑے لگے۔

2015 میں آچے صوبے میں ایک حکومتی اہلکار    ’غیر  اخلاقی حرکات‘  کے الزام میں ایک شخص  کو کوڑے مار رہا ہے (اےایف پی)

انڈونیشیا میں زنا کے خلاف قانون سازی میں مدد دینے والے ادارے سے منسلک ایک مذہبی رہنما شادی شدہ خاتون کے ساتھ تعلقات پر پکڑا گیا جس کے بعد اسے سرعام کوڑے لگائے گئے۔

46 سالہ مخلص بن محمد انڈونیشیا کے صوبے آچے میں قائم علما کونسل (ایم پی یو) کے رکن ہیں۔ انہیں 28 کوڑے لگائے گئے جبکہ جن خاتون کے ساتھ ان کے تعلقات تھے انہیں 23 کوڑے لگے۔

مخلص کا تعلق انڈونیشیا کے علاقے اچے سے ہے جو پورے ملک میں واحد علاقہ ہے جہاں اسلامی شریعت نافذ ہے۔

جن دوسرے جرائم پر کوڑے لگائے جاتے ہیں ان میں ہم جنس پرستی،شراب نوشی اور جوا شامل ہیں۔

اچے بیسار ضلعے کے ڈپٹی میئر حسینی وہاب نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نیوز انڈونیشیا کو بتایا: ’یہ اللہ کا قانون ہے۔ جرم ثابت ہونے پر کوڑے لگیں گے، چاہے کوئی علما کونسل کا رکن ہی کیوں نہ ہو۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حسینی نے مزید کہا کہ سرعام کوڑے لگنے کے بعد مخلص کو علما کونسل سے نکال دیا جائے گا۔ تاہم فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا انہوں نے کونسل کے لیے کیا کام کیا تھا۔

حسینی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ کونسل کے رکن کو کوڑے لگانے سے ان کے اسلامی قانون کے نفاذ کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

مخلص مذہبی رہنما بھی ہیں اور 2005 میں سخت قانون کے نافذ ہونے کے بعد اچے میں پہلے رہنما ہیں جنہیں کوڑے لگائے گئے ہیں۔

اگرچہ جوڑے کو جمعرات کو کوڑے مارے گئے لیکن حکام نے انہیں مبینہ طور پر ستمبر میں ساحل سمندر کے قریب کھڑی کار میں خاتون کے ساتھ پکڑا تھا۔

جمعرات کو یونیورسٹی کی ایک طالبہ کو بھی 12 کوڑے لگائے گئے۔ وہ ایک ہاسٹل میں ایک شخص کے ساتھ رات گزارتے ہوئے پکڑی گئی تھیں تاہم مرد عمر کم ہونے کی وجہ سے سزا سے بچ نکلا۔

2005 میں صوبہ اچے کو اسلامی قانون متعارف کروانے کے لیے خصوصی حیثیت دی گئی تھی۔ صوبے میں 2014 میں ہم جنس پرستی کے خلاف قانون متعارف کروایا گیا جس پر اگلے برس سے عمل درآمد شروع ہوا۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا