جنگ بندی کی خلاف ورزی: اسرائیل کا ایک بار پھر غزہ پر حملہ

غزہ کی جانب سے اسرائیلی علاقے پر دو راکٹ داغے جانے کے بعد جوابی حملہ کیا گیا جب کہ دونوں راکٹوں کو فضا میں تباہ کر دیا گیا تھا، اسرائیلی فوج

اس ہفتے ہونے والی لڑائی میں  اسرائیلی فورسز کی جانب سے  پہلی بار حماس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ (فائل تصویر: اے ایف پی)

اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھرغزہ پر فضائی حملہ کرکے حماس کے زیر استعمال عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ فریقین کے درمیان محض دو روز پہلے ہی جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ’غزہ کی جانب سے اسرائیلی علاقے پر دو راکٹ داغے جانے کے بعد جوابی حملہ کیا گیا جبکہ دونوں راکٹوں کو فضا میں تباہ کر دیا گیا تھا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فلسطینی سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کا ہدف شمالی علاقے میں حماس کے دو مقامات تھے جن میں سے ایک حماس کا فوجی کیمپ اور دوسرا نیول فورسز کا کمپاؤنڈ تھا۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک زیرِ زمین ٹھکانے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اس ہفتے ہونے والی لڑائی میں پہلی بار حماس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے اسرائیل نے حملہ کرکے اسلامی جہاد کے کمانڈر کو ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد گروپ کی طرف سے اسرائیلی علاقے پر راکٹ داغے گئے۔

دو روز سے جاری لڑائی میں اب تک 34 فلسطینی مارے جا چکے ہیں جب کہ کوئی اسرائیلی ہلاک نہیں ہوا۔

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا