وکٹوریا سیکرٹ کا فیشن شو اس سال کیوں نہیں ہو رہا؟

خواتین کے زیرجاموں کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اس برانڈ کے رنگا رنگ فیشن شو میں دنیا کی ٹاپ ماڈلز حصہ لیتی ہیں۔

2018 میں ہونے والے وکٹوریا سیکرٹ فیشن شو میں ایک نائیجیرین ماڈل واک کرتے ہوئے۔ (اے ایف پی)

24 سال میں پہلی بار سالانہ وکٹوریا سیکرٹ فیشن شو کا اہتمام نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ خواتین کے زیرجاموں کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اس برانڈ کے رنگا رنگ فیشن شو میں دنیا کی ٹاپ ماڈلز حصہ لیتی ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ اعلان وکٹوریا سیکرٹ کی مالک کمپنی ایل برانڈز انکارپوریشن کی جانب سے کیا گیا۔

اس سے قبل وکٹوریا سیکرٹ کے ریٹیلر نے مئی میں اعلان کیا تھا کہ ٹیلی ویژن کے لیے مخصوص فیشن شو اس سال امریکی نیٹ ورک ٹیلی ویژن کا حصہ نہیں ہوگا کیونکہ کمپنی شو کے لیے مارکیٹنگ کی حکمت عملی کا جائزہ لے رہی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایل کمپنی جو ہر قسم کے زیر جاموں کے لیے خواتین میں بہت مقبول تھی، اپنے خریداروں سے محروم ہوتی جا رہی ہے اور خواتین نے دوسری کمپنیوں کے نسبتاً سستے زیر جامے خریدنا شروع کر دیے ہیں۔ ان کمپنیوں میں امیریکن ایگل آؤٹ فٹرز کی ’ایئری‘ اور امریکی پاپ سنگر ریحانہ کی کمپنی ’سیویج ایکس فینٹی‘ شامل ہیں۔

دوسری جانب ٹیلی ویژن پر فیشن شو دیکھنے والے ناظرین کی تعداد میں بھی حالیہ کچھ برسوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ دسمبر 2018 میں ہونے والا شو والٹ ڈزنی کمپنی کے اے بی سی نیٹ ورک پر دکھایا گیا تھا جسے 33 لاکھ امریکی شہریوں نے دیکھا۔ اس کے مقابلے میں 2001 میں جب یہ شو پہلی بار ٹیلی ویژن پر دکھایا گیا تھا تو ایک کروڑ 20 لاکھ افراد نے اسے دیکھا تھا۔

جب وکٹوریا سیکرٹ کے چیف فنانشل آفیسر سٹارٹ برگ ڈو فر سے سوال کیا گیا کہ کیا فیشن شو اس ہالیڈے سیزن میں منعقد ہوگا تو انہوں نے جواب دیا: ’نہیں، ہم صارفین سے رابطے میں رہیں گے لیکن فیشن شو جتنا کوئی بڑا ایونٹ منعقد نہیں ہوگا۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’ہمارا خیال ہے کہ وکٹوریا سیکرٹ کی مارکیٹنگ حکمت عملی کا جائزہ لینا چاہیے۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی سٹائل