سکاٹ لینڈ کے پاکستانی عمران خان سے کیا چاہتے ہیں؟

سکاٹ لینڈ میں بڑی تعداد میں پاکستانی رہائش پذیر ہیں، جو ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹانے کے خواہش مند ہیں۔

سکاٹ لینڈ میں مقیم پاکستانی نژاد صحافی انیلا انصاری نے وہاں بسنے والے پاکستانیوں سے پوچھا کہ اگر انہیں وزیراعظم عمران خان سے کچھ کہنے کا مواقع ملے تو وہ کیا کہیں گے؟ جس پر پاکستانیوں نے دل کھول کر تبصرے کیے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سکاٹ لینڈ میں پاکستانیوں کی بڑی کمیونٹی آباد ہے جو ملک سے دور رہنے کے باوجود اس کے مسائل اور حالات میں بہت دلچسپی لیتی ہے۔

ایک خاتون نے بتایا کہ وہ وزیراعظم سے پوچھیں گی کہ اوورسیز پاکستانی کس طرح پاکستان کی ترقی میں مدد کر سکتے ہیں؟ جبکہ ایک اور خاتون نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ تعلیم کا فقدان ہے اور وہ وزیراعظم کو تجویز دیں گی کہ حکومت کی سب سے زیادہ توجہ تعلیم پر ہونی چاہیے۔

ایک صاحب کا کہنا تھا کہ حکومتی وزیر ٹاک شوز میں روز ایک دوسرے سے الگ الگ باتیں کر رہے ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پالیسی، معیشت اورعوام کی ترقی کے حوالے سے وزیر اعظم نے کئی وعدے کیے تھے مگر وہ پورے ہوتے نظر نہیں آ رہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی بلاگ