بھارت: شہریت کے متنازع بل کے خلاف پرتشدد مظاہرے

آسام میں متنازع بل کے خلاف مظاہروں میں دو ہلاکتوں کے علاوہ پتھراؤ، آنسو گیس اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات پیش آئے۔

بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں شہریت کے متنازع بل کے خلاف جمعے کو بھی پرتشدد مظاہرے جاری رہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اے ایف پی کے مطابق گذشتہ روز ہونے والے مظاہروں میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے۔

ہزاروں مظاہرین گذشتہ چند دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں جس میں پتھراؤ، آنسو گیس اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات پیش آئے۔

آسام کے علاوہ دارالحکومت نئی دہلی اور وزیراعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں بھی احتجاج ہوئے۔

آسام میں ہونے والے احتجاج میں مظاہرین کا کہنا ہے کہ نئے لوگوں کو شہریت دینے سے آسام کی مقامی ثقافت اور معیشت پر فرق پڑے گا، جس کے وہ خلاف ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا