ایئریونیورسٹی الومینائی تنظیم کے انتخابات مکمل

سٹوڈنٹس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام الومنائی الیکشن میں شاہین پینل کے محمد صرم دستگیر واضح اکثریت سے صدر کا الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

رواں برس کی سالانہ تقریب کی نمایاں خصوصیت ایئر الومنائی نیٹ ورک کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کا اہتمام تھا (ایئر یونیورسٹی)_

ایئریونیورسٹی کے وائس چانسلر اے وی ایم (ر) فائز امیر نے کہا ہے کہ قابل طلبا و طالبات کسی بھی تعلیمی ادارے کا کل سرمایہ ہوتے ہیں۔ ’ایئر یونیورسٹی کو اپنے ان تمام گریجوئٹس پر فخر ہے جو قومی اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔‘

انہوں نے ان خیالات کاا ظہار اسلام آباد میں ایئر الومنائی ہوم کمنگ ری یونین کی تقریب کے موقع پر کیا۔ رواں برس کی سالانہ تقریب کی نمایاں خصوصیت ایئر الومنائی نیٹ ورک کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کا اہتمام تھا۔

ایئر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور چیئرمین ایئرالومنائی نیٹ ورک فائز امیر نے نومنتخب عہدے داران کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایئرالومنائی نیٹ ورک کے قیام کا بنیادی مقصد فارغ التحصیل طلبا و طالبات کے مابین نالج شیئرنگ، پروفیشنل نیٹ ورکنگ اور کیریئر بلڈنگ کے لیے بہترین مواقع تلاش کرنا ہے۔ ’ایئر یونیورسٹی اور انڈسٹری سے مستحکم پیشہ ورانہ روابط کا فروغ بھی ترجیحات میں شامل ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے نومنتخب کابینہ اراکین کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کے لیے فرض شناسی اور ایمانداری سے جدوجہد کرنے کی بھی تلقین کی۔

سٹوڈنٹس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام الومنائی الیکشن میں شاہین پینل کے محمد صرم دستگیر واضح اکثریت سے صدر کا الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں تمام الومنائی کو ایک ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ دوسری طرف مخالف پینل کے صدارتی امیدوار حنان اختر نے سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پینل کی جانب سے فاتح امیدواران کو کھلے دل سے مبارکباد پیش کی۔

سیکرٹری الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ انتخابی نتائج کے مطابق دیگر فاتح امیدواران میں جنید ضمیر ملک، حسان صفدر ملک، عروج رانا، محمد حمزہ، مدیحہ خان، سرمد لودھی اور عبدلاحد شامل ہیں جبکہ نومنتخب کابینہ یکم جنوری سے چارج سنبھال لے گی۔

ایئر یونیورسٹی کی سالانہ الومنائی تقریب کے موقع پر گیمنگ شو، لکی ڈرا، سکائی لینٹرن، موسیقی اور دیگر سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا گیا جس سے شرکا کی کثیر تعداد خوب لطف اندوز ہوئی۔

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس