جاپانی ارب پتی چاند تک جانے کے لیے گرل فرینڈ کی تلاش میں

جاپانی ارب پتی یوساکو مائزاوا ان دنوں ’20 سال یا اس سے زیادہ عمر کی کنواری اور ممکنہ خواتین امیدواروں‘ کی درخواستیں موصول کر رہے ہیں۔

میں نے اپنی زندگی ویسے ہی جی ہے جیسے میں چاہتا تھا: مائزاوا(اے ایف پی)

جاپانی ارب پتی یوساکو مائزاوا نے ایک ایسی گرل فرینڈ تلاش کرنے کے لیے آن لائن اشتہار دیا ہے جو ان کے ساتھ سپیس ایکس راکٹ پر چاند تک جا سکے۔

مائزاوا، جو حال ہی میں ایک جاپانی اداکارہ سے علیحدگی کا اعلان کر چکے ہیں، اس وقت ’20 سال یا اس سے زیادہ عمر کی کنواری اور ممکنہ خواتین امیدواروں‘ کی درخواستیں موصول کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ساتھی کی تلاش کا یہ تمام عمل ایک ویب سٹریمنگ سروس کے لیے ٹی وی شو میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

رنگین مزاج کاروباری شخصیت مائزاوا کا کہنا ہے انھوں نے اپنی تنہائی اور ادھیڑ عمری کے باعث اس خیال سے اتفاق کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مائزاوا کہتے ہیں: ’میں نے اپنی زندگی ویسے ہی جی ہے جیسے میں چاہتا تھا۔‘

ابھی تک دو خواتین کے ساتھ تعلق رکھنے والے مائزاوا کے تین بچے ہیں۔

اشتہار میں مائزاوا کا کہنا ہے: ’میں 44 سال کا ہوں اور تنہائی اور خالی ہونے کا احساس مجھے متاثر کر رہا ہے اور میں صرف ایک بات کے بارے میں ہی سوچ سکتا ہوں اور وہ ہے کسی خاتون سے محبت کرنا۔‘

انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی یہی پیغام لکھا اور سوال کیا: ’آپ چاند پر جانے والی پہلی خاتون کیوں نہیں بننا چاہیں گی؟‘

درخواستیں موصول کرنے کی آخری تاریخ 17 جنوری، 2020 رکھی گئی ہے۔

مائزاوا درخواست گزاروں کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کے بعد مارچ کے آخر تک حتمی فیصلہ کریں گے۔

مائزاوا فیشن کمپنی زوزو کے سابق آن لائن چیف بھی رہ چکے ہیں جسے وہ گذشتہ سال یاہو جاپان کو فروخت کر چکے ہیں۔ یہ ویب سائٹ مہنگے آرٹ کی خریداری کے لیے جانی جاتی ہے۔

مائزاوا 2023 میں چاند پر جانے کا تہیہ کر چکے ہیں۔ وہ کاروباری شخصیت ایلون مسک کے سپیس ایکس راکٹ پر چاند تک جانے والے پہلے مسافر ہوں گے جو نجی حیثیت میں ایسا کریں گے۔

مائزاوا اپنے ساتھ چاند کے دورے میں چھ فنکاروں کو بھی لے کر جانا چاہتے ہیں جن کو چاند پر اترے بغیر اس کے گرد گھمایا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی