پاکستان فوج کے نئے ترجمان کون ہیں؟ 

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کو پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا نیا ڈی جی تعینات کر دیا گیا ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار کا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے (تصویر: آئی ایس پی آر)

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کو پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا نیا ڈی جی تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل میجر جنرل آصف غفور بطور ڈی جی آئی ایس پی آر ذمہ داریاں نبھا رہے تھے جنہیں 15 دسمبر 2016 کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

میجر جنرل آصف غفور نے 1988 میں پاکستان فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ وہ اب اوکاڑہ میں پاکستان فوج کی 40 ویں انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

گذشتہ ایک دہائی میں آئی ایس پی آر نے اپنی پوزیشن کو خاصا مستحکم کیا ہے۔ خصوصاً میجر جنرل آصف غفور بحیثیت ترجمان فوج اکثروبیشتر خبروں کی زینت رہے۔ وہ وزیراعظم کے ساتھ متعدد ملاقاتوں میں بھی نظر آئے۔ اس کے علاوہ ہر پریس کانفرنس میں وہ ملک کو درپیش ’ففتھ جنریشن وار‘ اور میڈیا کا ذکر کرتے رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میجر جنرل بابر افتخار کون ہیں؟

میجر جنرل بابر افتخار کا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے۔ میجر جنرل بابر افتخار نے 1990 میں فوج میں کمیشن حاصل کیا۔

بابر افتخار کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے گریجویٹ ہیں اس کے علاوہ میجر جنرل بابر افتخار نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور اردن کے رائل کمانڈ اینڈ سٹاف کالج سے بھی گریجویٹ ہیں۔ 

عسکری حلقوں کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار دوران ملازمت کمانڈ اینڈ سٹاف پوزیشنز پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ دوران سروس وہ اعلیٰ پوسٹوں پر فائز رہے۔

میجر جنرل بابر افتخار بریگیڈ میجر، انفنٹری کے بریگیڈیئر سٹاف کے عہدے پر بھی تعینات رہے ہیں۔ 

 اس کے علاوہ انہوں نے آپریشن ضرب عضب کے دوران انفنٹری اور آرمڈ بریگیڈ کی کمانڈ کر رکھی ہے اور این ڈی یو، پی ایم اے میں انسٹرکٹر کی خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

نئے تعینات ہونے والے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر بابر کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ میجر بابر افتخار گالف کے دلداہ ہیں اور کتابیں پڑھنے کا بھی خاصا شغف رکھتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان