پاکستانی ہلک کو ’پہلوان‘ دلہن کی تلاش

دیو قامت ارباب خضر حیات کے مطابق انھوں نے لاکھوں لڑکیوں کے رشتے اس لیے مسترد کر دیے کہ وہ ان کی شرط پر پورے نہیں اترے۔

مردان کے دیو قامت ارباب خضر حیات المعروف خان بابا شادی کے خواہش مند ہیں مگر انھیں اپنی پسند کی ایسی لڑکی چاہیے جس کا وزن 100 کلوگرام اور قد چھ فٹ ہو۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خان بابا نے انڈپینڈنٹ اردو سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ انھیں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں لڑکیوں کے رشتے آئے جو انھوں نے اس لیے مسترد کر دیے کہ وہ ان کی اس شرط پر پورے نہیں اترے۔

ارباب کو ’پاکستانی ہلک‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اپنے وزن سے مطمئن ارباب کے مطابق وہ روزانہ ناشتے میں 36 انڈے کھاتے ہیں۔

وہ اپنے علاقے میں ایک سیلیبرٹی سے کم نہیں اور لوگ دور دور سے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوانے کے لیے آتے ہیں۔

خان بابا اکثر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ کبھی چلتے ہوئے ٹریکٹر تو کبھی گاڑی کو ہاتھ سے روک دیتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا